Wednesday, September 18, 2024
spot_img
Homeسائنس و شوبزدادو:بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سہ ماہی قسط سے ایک کروڑ سے...

دادو:بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سہ ماہی قسط سے ایک کروڑ سے زائد کٹوتی

دادو(نامہ نگار)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے ضلع بھر میں بی آئی ایس پی، پولیس اور ایجنٹ مافیہ کی گٹھ جوڑ حکومت کی جانب سے غریب گھرانوں کے لیے آنے والی سہ ماہی قسط سے سے مجموعی طور پر ایک کروڑ روپے سے زائد کی کٹوتی کا انکشاف ہوا ہے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سہ ماہی قسط شروع ہوتے ہی نجی بینک کونیکٹ کے ایجنٹ مافیہ سرگرم ہوگئے ہیں غریب خاندانوں کی امدادی رقم 10 ہزار 5 سو روپے سے 2ہزار جبکہ رمضان پکیج کے تحت آنے والی رقم 5 ہزار روپے سے 5 روپی کٹوتی دھڑلے کے ساتھ کی جارہی ہے غریب خواتین کی چیخ و پکار کے باوجود ایجنٹ مافیہ کے آگے دادو پولیس ایجنٹ مافیہ کے خلاف کاروائی کرنے سے کاثر نظر آرہی ہے ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق ضلع بھر میں ہر تھانوں کی حدود میں چلنے والے سینٹرز سے مبینہ طور پر 10 ہزار کی رشوت کے عیوض پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے سینٹرز پر چیخ و پکار کرنے والی خواتین نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایجنٹ 2 /2 ہزار روپے کٹوتی کررہے ہیں ان سے پوری رقم طلب کررہی ہیں تو ایجنٹ کارڈ کے فوٹو نکال کر کارڈ بلاک کرانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں انہوں نے چیئرپرسن بی آئی ایس پی سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہم غریب خواتین کی امدادی رقم سے کٹوتی بند کرائی جائے جیسے ہمیں ہمارا حق پورا مل سکے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین