Wednesday, September 18, 2024
spot_img
Homeاسٹوریزسجاول:ایک ہی گھر کے 10 افراد پاگل پن کا شکار

سجاول:ایک ہی گھر کے 10 افراد پاگل پن کا شکار

 

سجاول(نامہ نگار) ضلع سجاول کے شہر دڑو یوسی علی اکبر شاہ میں نفسیاتی مرض میں مبتلا ہونے کے باعث 3 خواتین سمیت ایک ہی گھر کے 10 افراد پاگل پن کا شکار ہوگے ہیں تفصیلات کے مطابق: سجول کی یونین کونسل علی اکبر شاہ کے گائوں عبدالغنی سولنگی میں ایک ئی خاندان کے دس افراد پراسرار مرض میں مبتلا ہوگئے پانچ عورتوں سمیت اہلخانہ کے دس افراد ایک ئی وقت اچانک پاگھل پن کے شکار ہو گئے.علائقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ خاندان کے اکثر لوگوں نے مل کر بھینس کو لاٹھیوں اور کلہاڑیوں سے زخمی کر کے ذبح کر دیا. اہلخانہ کے تمام افراد دوران گفتگو اچانک لڑ پڑتے ہیں اور ایک دوسرے کو مار پیٹ کرتے ہیں، کبھی کبھی اسلحہ تان کر دوسروں کو مارنا لگ جاتے ہیں پھر ہم باگ دوڑ کر جان چھڑاتے ہیں. مذکورہ اہلخانہ کے پاگھل پن کے باعث کافی لوگ گائوں سے رخصت ہونے لگ گئے ہیں.علاقہ مکینوں نے ایک ئی خاندان میں پاگھل پن کے شکار افراد کو رسیوں سے باندھ دیا.ڈپٹی کمشنر سجاول کا نوٹیس لینے پر محکمہ صحت کی ٹیم اور پولیس متاثر گائوں پہنچ گئی.وائرس کا شکار ہونے والوں کو حیدرآباد مینٹل ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

مقبول ترین