دادو:دادو میں جاری پولیو کے خاتمے کی مہم کامیابی سے مکمل ہو گئی ہے
ڈپٹی کمشنر دادو مختیار علی ابڑو نے ویڈیو لنک کے ذریعے پیش رفت رپورٹ کے جائزے کے لئے اجلاس کی صدارت کی اور پولیو ٹیموں کے اہداف کا جائزہ لیا منعقدہ اجلاس میں پولیو این اسٹاپ آفیسر ڈاکٹر اشفاق حسین میمن نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع دادو میں 470,723 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مکمل کر لیا گیا ہے۔ پولیو ٹیمیں شہر اور دیہی علاقوں تک پہنچ کر اس ہدف کو حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں، ڈپٹی کمشنر دادو مختیار علی ابڑو نے جاری پولیو مہم کے اختتامی اجلاس میں تمام پولیو ٹیموں، پولیس اور متعلقہ اہلکاروں. کی کارکردگی کو سراہا اور انہیں شاباش دی.