Wednesday, April 23, 2025
spot_img
Homeاسٹوریزایک فرد کی وجہ سے ہو رہا ہے جو پاکستان کی ترقی...

ایک فرد کی وجہ سے ہو رہا ہے جو پاکستان کی ترقی اور سلامتی کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے، شرجیل میمن

اسلام آباد: سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ایک سیاسی جماعت کے احتجاج کی وجہ سے اسلام آباد کے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ یہ ایک فرد کی وجہ سے ہو رہا ہے جو پاکستان کی ترقی اور سلامتی کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔ یہ شخص ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کام کر رہا ہے اور پاکستان اور اداروں کو پریشان کرنا چاہتا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہ ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہم کے دورے اور شنگھائی کانفرنس کے موقعے پر اس طرح کا انتشار معمول کی بات نہیں، ان کے پیچھے کچھ نہ کچھ حقائق ہیں، ایک شدت پسند جتھے کے ساتھ کے پی کے وزیر اعلی وفاقی دارالحکومت پر حملہ آور ہوا ہے، جن کے پاس اسلحہ، ڈنڈے، کرینیں اور مشینری بھی ہے، سرکاری وسائل اور مشنری استعمال کیے جا رہے ہیں، انتشار کے غرض سے بعض گروپوں کو پہلے ہی اسلام آباد لایا گیا تھا، ان کا مقصد ملک کو للکارنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ کپتان نہ ہو تو پاکستان نہیں کے پروپیگنڈہ کے تحت کام کر رہے ہیں، لندن میں بیٹھے عمران خان کے رشتیدار زیک گولڈ اسمتھ نے ایک ٹویٹ کیا تھا کہا تھا دنیا کہ نقشے پر واحد اسرائیل ہے جو امید کی کرن ہے، لبنان اور ایران پر حملے اور فلسطین کین ظلم و ستم کرنے والے اسرائیل کی حمایت گولڈ اسمتھ کر رہا ہے، عمران خان نے پاکستانی نژاد صادق خان کی مخالفت میں لندن میں بیٹھے اپنے رشتیدار زیک گولڈ اسمتھ کی حمایت میں مہم چلائی تھی، دو دن پہلے عمران خان کے فیملی میمبر گولڈ اسمتھ نے کہا کے اسرائیل بقا کی جنگ لڑ رہا ہے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما یہ اظہار کر چکے ہیں کہ جے شنکر ڈی چوک پر آ کر خطاب کرے، کل یہ نیتن یاہو کو بھی طلب کریں گے، آج تک کسی جماعت نے یہ نہیں کہا کہ بھارتی وزیر ڈی چوک پر آکر خطاب کرے، دشمن قوتوں کا مقصد ملک کے اندر افراتفری پھیلا کر پاکستان کو کمزور کرنا ہے کیونکہ وہ پاکستان کے مضبوط دفاع کا براہ راست سامنا نہیں کر سکتے۔ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو جیسے لیڈروں کے بنائے ہوئے پاکستان کے مضبوط دفاع کی وجہ سے فوجی حملوں کی بجائے سازشوں کو استعمال کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اسرار احمد، حکیم سعید اور لوگ عمران خان کے بارے میں نیو ورلڈ آرڈر کے حوالے سے سب کچھ پہلے ہی واضح کرچکے ہیں، ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان اور اس کے آئین کو تباہ کرنے کی کوششیں جاری ہیں، افغانستان سے بھی لوگ آئے ہوئے ہیں، ہمیں پختونوں سمیت تمام اقوام پر فخر ہے، کے پی کے کا وزیراعلی جو حملہ وفاق پر کر رہا ہے یہ نہیں ہونا چاہیے انہیں باز آنا چاہیے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی سمیت کوئی بھی سیاسی جماعت کسی بھی صوبے میں گورنر راج کی خواہش نہیں رکھتی۔ تاہم، اگر کوئی وزیر اعلیٰ غیر آئینی طور پر کام کرتا ہے تو دیگر آپشنز پر غور کیا جانا چاہیے۔ عمران خان اور ان کے سپانسرز پاکستان کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت اکیس لاکھ گھر بے گھر لوگوں کے لئے تعمیر کر رہی ہے، معیشت بہتری کی طرف جاری ہے، ہم ہر ادارے کو مضبوط و مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری عدلیہ کی آزادی کے لئے جدوجھد کر رہے ہیں، ہم نہیں چاہتے کہ آئندہ کوئی وزیر اعظم پھانسی نہ چڑھے، ہم نہیں چاہتے کے آئندہ کوئی جج افتخار چودھری یا ثاقب نثار بنے۔

انہوں نے کہا کہ محترمہ فریال ٹالپر کو ہسپتال سے گرفتار کیا گیا، پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، شہید بی بی کی شھادت کے بعد صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کے نعرے لگا کر ملک بچایا، آصفہ بھٹو زرداری کو والد سے کورٹ آرڈر ہونے کے باوجود والد سے ملنے نہیں دیا گیا، عمران خان کو جیل میں ہر سہولت دی گئی ہے۔ وہ وہاں واک کرسکتا ہے، آپ نے ابھی کیا سختیاں دیکھی ہیں۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اس وقت ٹارگٹ پاکستان ہے, قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، وفاق اور پولیس پر حملہ کیا جارہا ہے، اللہ سب کو حفظ امان میں رکھے ہر کسی کی جان قیمتی ہے، تحریک چلانی ہے تو عمران خان اپنے بچوں کو یہاں لائیں جو یہودیوں کے پاس پرورش پا رہے ہیں، قوم کے بچے قربان کئے جاریے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف کو خط لکھا اور کہا پاکستان کو قرضہ نہ دیا جائے، وہ اس ملک پر رحم کریں، احتجاج آپ کا حق ہے لیکن عوامی اشوز اور مھنگائی کے خاتمہ کے لئے ہونا چاہیے، لیکن وہ ملک اور اس کے بچوں سے غلط کر رہے ہیں، ملک ہے تو ہم سب ہیں، پہلے ہمیں ملک سے محبت ہونی چاہئے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عمران کو لانچ کرنے کے حوالے سے جو بھی ذمہ دار ہیں ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے، حکومت کسی بھی جگہ بے بس نہیں۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین