Friday, April 25, 2025
spot_img
Homeاسٹوریزآصف زرداری کی سیہون آمد متوقع پر دلچسپ صورتحال

آصف زرداری کی سیہون آمد متوقع پر دلچسپ صورتحال

سیہون(پروان ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری کا آج 12 بجے سیہون کے مختصر دورہ پر پہنچ رہے ہیں جہاں وہ مزار قلندر لعل شہباز پر حاضری کے ساتھ مزار کا دورہ کرکے وہاں پر کیے گیے ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیں گے صدر مملکت کے دورے کے پیش نظر شہر بھر میں غیرمعمولی سیکورٹی انتظامات صدر مملکت کے دورے سے 5 گھنٹے قبل شہر کے داخلی و خارجی راستے بند کر دئے گئے مزار قلندر لعل شہباز عام زائرین کے لیے بھی بند مزار سے ملحقہ تجارتی بازاروں کو بھی بند کرا دیا گیا جبکہ مختلف محلوں کی گلیوں کو بھی کناتین لگا کر سیل کر دیا گیا شہریوں کا شہر میں محصور ہو جانے کا شکوہ
سیہون میں آج صدر مملکت آصف علی زرداری کے مختصر دورے کے دوران غیرمعمولی سرگرمیاں دیکھنے کو ملیں۔ ضلع انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری دوپہر 12 بجے کے قریب سیہون پہنچیں گے۔ صدر مملکت مزار قلندر لعل شہباز پر حاضری دیں گے، جہاں وہ پھولوں کی چادر چڑھا کر فاتحہ خوانی کریں گے۔ اس موقع پر ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لیےخصوصی دعائیں بھی مانگی جائیں گی۔ ضلع انتظامیہ کہ ذرائع نے مزید بتایا کہ صدر مملکت مزار کے مختلف حصوں کا تفصیلی دورہ کریں گے اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیں گے۔ ان کے دورے کے دوران سیکورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق صدر کی آمد سے پانچ گھنٹے قبل ہی سیہون شہر کو مکمل سیل کر دیا گیا، جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر عارضی رکاوٹیں کھڑی کرکے راستے بند کر دیے گئے۔ شہریوں نے شکایت کی کہ شہر کے اندر محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق درگاہ حضرت قلندر لعل شہباز کو عام زائرین کے لیے پانچ گھنٹے قبل ہی بند کر دیا گیا تھا۔ درگاہ کے گردونواح میں تجارتی مراکز بھی بند کرا دیے گئے، جبکہ ملحقہ پتلی گلیوں میں کناتیں لگا کر امد و رفت معطل کر دی گئی۔ صدر مملکت کے دورے کے دوران سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے غیرمعمولی اقدامات کیے گئے، جو عوام کے لیے مشکلات کا سبب بنے ہیں۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین