تھرپارکر:مٹھی میں سندھ کے نامور رائٹر بلوچ صحبت علی کے کتاب “تھائینلڈ جا تھاک” سفرنامے کی مہورتی تقریب،سندھ کے نامون ادیبوں نے رونمائی کی،
مٹھی میں سندھ کے نامور ادیب،رائٹر بلوچ صحبت علی کے کتاب تھائینلڈ جا تھاک سفرنامے کی تقریب نجی ہال میں ڈھات دھنی فورم اور تھر ایڈیوکیشن الائنس کی جانب سے ہوئی،جس میں کتاب کے مصنف بلوچ صحبت علی،پروفیسر رٹائرڈ مختیار سموں،شاعر خلیل کنمبہر،کرشن شرما،پرتاب شیوانی،ڈاکٹر سنتوش کمار،انیل پریانی،حاجی ساند،دلیپ کوٹھاری،وجئہ شرما،بھارو مل،امام علی جنجھی،خالد جوگی ودیگران نے کتاب کی رونمائی کی۔اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ صحبت بلوچ نے اس وقت تک 32 کتاب لکھے ہیں،جس میں دنیا بھر کے ممالک کے سفر نامے بھی شامل ہیں،صحبت بلوچ وکیل کے پیشے سے وابستہ ہیں مگر دنیا کے مختلف ممالک کا سیر سفر کرتے ہیں اور ان تمام لمحات کو تحریر کرتے ہیں اور کتاب پڑہنے والوں کو ایسے بہترین معلوماتی کتاب دیتے ہیں ۔انہوں نے انڈونیشیا،نیپال،ملائیشیا اور اب تھائینلڈ کے سفر پر کتاب لکھا ہے،اس طرح کے سفرنامے کے پڑھنے والے گھر بیٹھے پر اس سفر میں ہم سفر ہوجاتے ہیں۔بلوچ صحبت مسلسل سفر کے ساتھ لکھتے رہتے ہیں اور اپنی یادیں بھی تحریر کرتے رہتے ہیں۔انہوں نے سفر میں بھی جو دیکھا اور تجربے ہوئے ہیں وہ لکھے ہیں۔اس بہترین کتاب دینے پر شرکاء نے مبارکباد بھی دی