سکھر(بیورو رپورٹ) جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں نیشنل پریس کلب میں محفل کا انعقاد، پرچم کشائی کی گئی درود سلام پیش کرکے مٹھائی تقسیم کی. ملک کی ترقی خوشحالی، شہید جان محمد مہر ،نصر اللہ گڈانی کے لئے دعا مانگی گزشتہ روز منعقدہ محفل میں مکی شاہ ٹاؤن کے نایب چیئرمین مرتضیٰ گھانگرو،میر عبدالرحمن مینگل، اسمال ٹریڈرز جاوید میمن، ایم کیو ایم کے سراج خان، بلڈبینک کے عبدالجبار، سویٹ ہوم کے شبیر میمن،ایوانِ صنعت و تجارت کے سید انوار جعفری، عمار فاروقی،پرویز چنہ.سلیم حبیبِ میمن،سنی تحریک کے محبوب سہتو، ہوٹل شیر مال ایسوسی کے اکرام انصاری، مسلم لیگ کے خورشید میرانی، اصلاح الدین،غیاث الدین قادری، ڈاکٹر انیس، پیر عطا الرحمن،دعوت اسلامی کے محمد فہیم عطاری،عمران عطاری بلال عطاری سمیت دیگر نے شرکت. پرنور محفل میں ممتاز نعت خواں حافظ سجاد قادری،عبدالشکور قادری، فاروق عرف شانہ ہدیہ نعت پیش کی نیشنل پریس کلب صدر امداد پھلپوٹو، رشید رضا، روف عباسی ،مہتاب انصاری ،بابر ممتاز،یاسر ،ماجد نعیم، غلام شبیر، دین، عرفان. فرید ،معید اسماعیل، دین محمد ودیگر نے مہمانوں کا استقبال کیا. محفل سے خطاب کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے علامہ ارسلان مدنی کا کہنا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے انسانیت کے لیے رحمت بنا کر بھیجا۔ آپ سراپا رحمت، سراپا شفقت، اور سراپا عدل و انصاف تھے۔ آپ نے اپنے اخلاق، کردار، اور صبر و تحمل سے دنیا کو محبت اور بھائی چارے کا درس دیا۔ آپ کی ذات پاک ہر لحاظ سے کامل اور بے مثل ہے۔آپ کا پیغام صرف اسلام تک محدود نہیں، بلکہ پوری انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے۔ آپ نے زندگی کے ہر شعبے میں عدل و انصاف کا پرچار کیا اور اپنے عمل سے ثابت کیا کہ انسان کو دوسروں کے ساتھ کیسا سلوک کرنا چاہیے۔ آپ کی شفقت، تواضع، اور عفو و درگزر کی مثالیں ہمیشہ کے لیے روشنی کا مینار ہیں۔جشن عید میلاد النبی کے موقع پر ہمیں نہ صرف آپ کی شان بیان کرنی چاہیے بلکہ آپ کی سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہونے کی کوشش کرنی چاہیے تاکہ ہم حقیقی معنوں میں اس خوشی کے موقع کا حق ادا کرسکیں۔اللّٰہ تعالیٰ ہمیں حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔اس موقع پر شہید جان محمد مہر ،نصر اللہ گڈانی، عزیز میمن سمیت دیگر شہداء کی مغفرت، ملکی کی ترقی خوشحالی، دہشتگردی کے خاتمے، معیشت کی بہتری کے لئے دعا مانگی گئی.
جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں نیشنل پریس کلب میں محفل کا انعقاد، پرچم کشائی کی گئی
By Parwan
0
26
متعلقہ خبریں