Friday, December 20, 2024
spot_img
Homeاہم خبریںسکھر:جے یو آئی رہنما شہید خالد محمود سومرو کے قتل کا فیصلہ...

سکھر:جے یو آئی رہنما شہید خالد محمود سومرو کے قتل کا فیصلہ سنادیا گیا

سکھر(رپورٹ:دانش راجپوت) جے یو آئی رہنما ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس کا انسداد دہشتگردی عدالت کے جج عبد الرحمن قاضی نے کیس کے حوالے سے محفوظ  مختصر فیصلہ سنا دیا ہے عدالت نے تمام 6 ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنادی عائد، عدالت نے ملزمان کو قتل اور دہتشتگردی کے الزام میں عمر قید،اسلحہ کے الزام میں سات سات سال کی قید دی ہےگرفتار ملزمان میں ملزمان حنیف بھٹو،مشتاق مہر،الطاف جمالی،لطف جمالی،،سارنگ توتانی ،دریا خان جمالی شامل اور قید ہیں تمام ملزمان 2014 سے سینٹرل جیل میں قید میں ہیں، شہید کے بیٹے مولانا راشد محمود سومرو نے کہا کہ جرم ثابت ہونے پر سزائے موت ہونی چاہئے،ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے،ادھورا انصاف ملا ہے،امن کے ساتھ انصاف حاصل کرنے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے

متعلقہ خبریں

مقبول ترین