Wednesday, September 18, 2024
spot_img
Homeاسٹوریزباڈہ میں فوڈ میلے کا افتتاح

باڈہ میں فوڈ میلے کا افتتاح

باڈہ (زیب علی ساریو) ورلڈ نالج پبلک ہائی اسکول باڈہ کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی فوڈ میلے کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں اسکول کے اساتذہ پرنسپال غلام حسین بھٹی، جنید علی نوناری، میڈم حمیرہ نوناری، غزالہ پنہور، رمشہ پنہور، زاہدہ بھٹی، سمیرہ سولنگی اور اسکول کے طلبہ و طالبات نے اپنے اپنے گھروں سے مختلف کھانے، گوشت مچھلی، مرغی، دال، سبزی، سویاں، حلوہ، چھولے، فروٹ اور مختلف اقسام کے دیگر طعام تیار کرکے لے آئے اور ایک ساتھ بیٹھ کر سب نے کھانا کھایا۔ پروگرام کی صدارت جئے سندھ قوم پرست پارٹی کے مرکزی رہنما کامریڈ دودو دیشی نے کی جبکہ پروگرام کی کاروائی میڈم صدوراں کاندھڑو نے چلائی۔ صحافی محمد امین سیال اور مظہر نوشاد پھلپوٹو نے بطور اعزازی مہمان شرکت کی۔ تقریب کی شروعات میڈم حمیرہ نوناری نے تلاوت کلام پاک سے کی۔ میڈم عمبر سولنگی نے نعت رسول مقبول صہ پیش کرکے خوب داد حاصل کیا۔ اس موقعے پر کامریڈ دودو دیشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے ورلڈ نالج پبلک ہائی اسکول باڈہ کو کامیاب پروگرام منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اسکول کے طلبہ و طالبات کی ذہانت سے پتہ چلتا ہے کے اساتذہ نے جی توڑ محنت کی ہوئی ہے۔ اس نے کہا کے گوشت مچھلی، دودھ انڈے، دیگر سبزیاں اور فروٹ ہمارے جسم کو پروٹین کیلشیم وٹامن دیتے ہیں یہ سب نعمتیں ہمیں اللہ تعالیٰ نے دی ہیں ہمیں اس کا شکر ادا کرنا چاہیئے۔ اس نے کہا کے پیغمبر خدا حضرت محمد مصطفیٰ صہ نے فرمایا کے ایک ساتھ بیٹھ کر کھانہ کھانے سے خدا کی رحمتیں اور برکتیں نازل ہوتی ہیں اور انسانوں میں بھائی چارہ بڑھتا ہے۔ تقریب میں نسرین، عارفہ علی حیدر، عبدالکریم بھٹی، کوثر ریاض علی، ایان علی، طیب علی، غلام زہرہ، نویدہ، اقراء بھٹی، ضامن حسین، فیضان سومرو، عزادار کھوکھر اور اسکول کے دیگر طلبہ و طالبات نے تقریری مقابلے میں حصہ لیا۔ جبکہ کامیاب طلبہ و طالبات میں اسکول انتظامیہ کی جانب سے انعامات تقسیم کئے گئے

متعلقہ خبریں

مقبول ترین