دادو ( نامہ نگار اللہ بخش ) دادو شہر کے سورج آباد محلہ میں دلہن کی رخستی کے دوران دلہا اور دلہن کے رشتہ داروں میں جھگڑا ہوگیا ہے ڈنڈو کے آزادانہ استعمال کی وجہ سے دولہے سمیت 10 افراد زخمی ہوئے ہیں جن کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے , فریقین کے جھگڑے کے باعث دلہن کی رخستی بھی روک دی گئی ہے زخمیوں میں دولہا سارنگ، دولہے کے والد عرض محمد 2 خواتین سمیت 10 افراد شامل ہیں، پولیس کے مطابق شادی کی رخستی کے دوران دولہے کے رشتیدار دلہن کے رشتہ داروں کی وڈیو رکارڈ کر رہے تھے تو جھگڑا ہوا ہے