کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ سے شنگھائی الیکٹرک پاور کے چیئرمین کی ملاقات ،سرمایہ کاری و انرجی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھر کول بلاک ون انرجی پروجیکٹ ہزاروں کی تعداد میں مقامی افراد کو روزگار اور توانائی کی ضروریات پورا کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا، چیئرمین بلاول بھٹو کا ویژن ہے کہ لوگوں کو روزگار فراہمی اور صوبے کی توانائی کی ضروریات پوری کی جائیں، عوام کو سولرائزیشن عمل کے ذریعے 300 یونٹ مفت بجلی کی فراہمی بھی چیئرمین بلاول بھٹو کے منشور اور ویژن کا حصہ ہے۔