Friday, December 20, 2024
spot_img
Homeاسٹوریزتھرپارکر: ایک سو سے زائد مور ہلاک، متعدد بیمار

تھرپارکر: ایک سو سے زائد مور ہلاک، متعدد بیمار

تھرپارکر (رپورٹ:پرکاش کمار) تھرپارکر کے حسین پرندوں موروں میں رانی کھیت وبا پھیل گئی، 4 تحصیلات میں 2 ہفتوں کے دوران 100 سے زائد مور ہلاک، درجنوں بیمار، محکمہ وائلڈ لائف کی چشم پوشی۔

تفصیلات کے مطابق: ضلع تھرپارکر کے فطری حسن میں اضافہ کرنے حسین پرندوں موروں میں رانی کھیت نامی بیماری وبا کی طرح پھیل گئی ہے، ضلع کی 4 تحصیلات: ننگرپارکر، اسلام کوٹ، ڈیپلو، کلوئی اور چھاچھرو میں درجنوں مور ہلاک ہو چکے ہیں اس ضمن میں موصول ہوئے اطلاعات کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں تحصیل اسلام کوٹ کے گائوں تاریانو،سینہار وکیہ، شہمیر تڑ، کیھڑی، کاٹن میں 40 ننگرپارکر کے شہر دانو دھاندل، گائوں بھالوا، کاری تل، پانہاریو میں 50 سے زائد تحصیل چھاچھرو ڈیپلو کے مختلف دیہات میں 10 سے زائدم ور بیماری کے باعث ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ درجنوں مور تاحال رانی کھیت بیماری میں مبتلا ہیں۔ اسی سلسلے میں دیہاتیوں مصطفیٰ وکیو، کامران، ملھار وکیو، جاوید خاصخیلی و دیگر کا کہنا تھا کہ: ہمارے دیہات گزشتہ ہفتے کے دوران درجنوں مور جنگل اور گھروں میں مردہ پائے گئے ہیں جبکہ لاتعداد مور رانی کھیت بیماری کا شکار ہیں، اگر باقی موروں کا وقت سر علاج نہ ہو گا تو وہ بھی مر جائیں گے اس طرح حسین پرندوں کی نسل ختم ہو جائے گی ہماری محکمہ وائلڈ لائف سمیت وٹرنری ڈاکٹرز سے اپیل ہے کہ برائے کرم کر کے دیہات اپنی ٹیمیں بھیجیں اور بیمار موروں کا علاج کریں۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین