فاطمہ بھٹو کی گود سج گئی، بیٹے کا نام رکھ لیا
- کراچی(پروان نیوز+ آن لائن) بڑے عرصے کے بعد بھٹو خاندان کے گھر میں خوشی کا سماء ہوا ہے، شہید میرمرتضی بھٹو کی لخت جگر دختر فاطمہ بھٹو کو اللہ رب العزت نے بیٹے کی نعمت سے نوازا ہے، جسکا نام میرمرتضی رکہا گیا ہے، اس سلسلے میں فاطمہ بھٹو نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے انکے ہاں بیٹا پیدا ہوا جن کا نام میر مرتضیٰ رکھا ہے جبکہ فاطمہ بھٹو کی گود سجنے پر پی پی شہید بھٹو کے تمام جیالوں اور بھٹو خاندان کے چاہنے والوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، اس سلسلے میں پی پی شہید بھٹو کے مرکزی رہنما عنایت علی عمرانی نے کہا ہے کہ فاطمہ بیبی کے ہان میر مرتضی کی آمد اللہ رب العزت کی نوازش ہے، عنایت علی عمرانی نے بیبی فاطمہ بھٹو کے لیئے نیکا خواہشات کا اظہار کیا ہے،