Thursday, September 19, 2024
spot_img
Homeاسٹوریزدادو:کمسن بیٹے کے سامنے باپ قتل

دادو:کمسن بیٹے کے سامنے باپ قتل

دادو( پروان نیوز) تھانہ اے سیکشن کی حدود 15 مددگار پولیس پوسٹ کے نزدیک دن دھاڑے قتل کی لرزہ خیز واقعہ پیش آیا ہے موٹرسائیکل پر سوار دو مسلح افراد نے ٹارگیٹ فائرنگ کرکے کمسن بیٹے کے سامنے باپ قتل کو قتل کردیا ہے نامعلوم مسلح افراد نے مقتول شخص پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی جس کے نتیجے میں چھ گولیاں لگنے سے ذوالفقار نامی شخص قتل ہوگیا ہے پولیس اور مقامی افراد نے لاش کو رکشہ ذریعے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا ہے، ایس ایچ او اے سیکشن مشتاق عالمانی کے مطابق واقعے متعلق تفتیش کر رہے ہیں ابتدائی طور پر معلوم ہوا کہ واقعہ دیرینہ دشمنی پر مبنی ہے دوسری جانب موقعے پر موجود افراد کا کہنا ہے کہ دن دھاڑے پولیس پوسٹ کے نزدیک قتل کی واردات پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے مقتول شخص کمسن بیٹے کے ساتھ مسافر گاڑی کا انتظار کر رہا تھا.

متعلقہ خبریں

مقبول ترین