Wednesday, September 18, 2024
spot_img
Homeاہم خبریںتحصیل جوھی میں امن و امان کی صورتحال خراب، تین افراد قتل

تحصیل جوھی میں امن و امان کی صورتحال خراب، تین افراد قتل

جوہی (رپورٹر: امام الدین پنہور) تحصیل جوہی کے دو الگ الگ واقعات میں تین افراد قتل

تفصیلات کے مطابق تحصیل جوہی کے دو مختلف علاقوں میں ذاتی تصادم کے دو الگ الگ واقعات، مقامی ذرائع کے مطابق کاچھو کے علاقے قصبہ میں جھگڑے کے واقعے میں دو نوجوان بھائی 25 سالہ امجد لغاری اور 20 سالہ ساجد لغاری مسلح افراد کی جانب سے اپنی دکان پر بیٹھے دونوں بھائیوں پر اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کردیا مقتول کے والد کے مطابق بھتا نہ دینے کے بدلے میں مسلح افراد نے میرے دو معصوم بیٹوں کو قتل کیا ہے، دوسری جانب جوہی کے علاقے قاسم آباد میں گوپانگ برادری کے دو گروپوں میں پرانے ذاتی تنازع پر جھگڑا اور فائرنگ عارب گوپانگ موقعے پر جانبحق جبکہ علی رضا گوپانگ، مجاہد گوپانگ شدید زخمی جن کو فوری علاج کیلیئے تعلقہ ہاسپیٹل جوہی منتقل کیا گیا زخمی علی رضا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا اپنی ذات کی دوسری گوپانگ برادری سے پرانا تکرار جاری ہے جس کی وجہ مخالف برادری کے مصلح افراد نے ہم پر قاتلانہ حملا کرکے زخمی کردیا، آخری اطلاعات آنے تک پولیس کی جانب سے دونوں واقعات کا کوئی بھی کیس داخل نہیں کیا گیا

متعلقہ خبریں

مقبول ترین