دادو:عوام فورم دادو کے اعلان پر شہرکے مسائل پر احتجاجی ریلی
دادو:ریلی میں سینکڑوں شہریوں کی شرکت
دادو:میونسپل پارک سے دادو پریس کلب تک شدید گرمی میں ریلی
دادو:ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے
دادو عوامی فورم کے رہنماؤں عاشق حسين زئونر،فاروق احمد ملک،خادم چانڈیو، ضمیر کوریجو، گلن بھنڈ، وریام سندھی، غلام حسین لونڈ، نبی بخش ہالیپوٹو و دیگر نے شرکاء و میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر سمیت ضلع دادو تمام سہولیات سے محروم ہے،شہر کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا گیا ہے، اداروں کو سیاسی مداخلت نے تباہ کردیا ہے، رشوت و کرپشن کی بازار میں لت پت ہیں،ہسپتالوں میں علاج و معالج کی سہولیات کا فقدان ہے،سیلاب 2022 میں تباہ شدہ انفراسٹرکچر ابھی بھی جوں کا توں ہے، تین تحصلیون کو ڈبونے والی ایم این وی ڈرین کو مضبوط نہیں کیا گیا ہے، ممکنہ سیلاب کو دادو شہر کو بھی شدید خطرہ لاحق ہے،شہر میں صاف پانی کی قلت برقرار ہے،بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے، محکمہ جنگلات کے زمینوں پر بااثر افراد کے قبضے کیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ دادو عوامی فورم مسائل کے حل کے لیے نکلا ہے جدوجهد آخری مسئلے کے حل تک جاری رہےگی.