Friday, December 20, 2024
spot_img
Homeاہم خبریںدادو:چالیس آئی پی پیز بچاؤ یا پاکستانی عوام بچاؤ، دادو چیمبر آف...

دادو:چالیس آئی پی پیز بچاؤ یا پاکستانی عوام بچاؤ، دادو چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری

دادو(نامہ نگار) دادو چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے 40 آئی پی پیز بچاؤ یا 240 ملین پاکستانی عوام بچاؤ کے عنوان سے ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ منعقد کی گئی جس میں کارخانے داروں اور تاجروں نے آئی پی پیز کے خلاف قرارداد پیش کی اور مطالبہ کیا گیا کے آئی پی پیز سے کیے گئے معاہدے اور دی گئیں مراعات اور معاوضوں سمیت مکمل تفصیلات پبلک کیے جائیں اور معاہدے دوبارہ آسان شرائط پر کیے جائیں تاکہ عوام کو براہ راست فائدہ ملے، کمپنیوں کو ٹراسنمیٹ کیے گئے میگاواٹ بجلی کا معاوضہ ادا کیا جائے نہ کے کیپیسٹی چارجز کی مد میں، بصورت کمپنیوں مکمل پراڈکشن ٹرانسمیںٹ کریں اور حکومت لوڈشیڈنگ ختم کرے، جبکہ پیش کی گئی قرارداد یکطرفہ منظور کی گئی، ایگزیکٹو کمیٹی کی صدارت سابق صدر /باني غلام مصطفیٰ سولنگی کي، غلام عباس پنہور، عبداللہ کھوکھر، عبدالحفیظ آخوند، محمد عمران ملک، امتیاز قریشی و دیگر نے شرکت کی.

متعلقہ خبریں

مقبول ترین