Wednesday, September 18, 2024
spot_img
Homeاسٹوریزسیہون:وزیر اعلیٰ سندھ کے باسی بوند بوند پانی کو ترس گئے، احتجاجی...

سیہون:وزیر اعلیٰ سندھ کے باسی بوند بوند پانی کو ترس گئے، احتجاجی ریلی، سپریم کورٹ سے مدد کی اپیل

سیہون: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے آبائی شہر بھان سید آباد میں پینے کے پانی کا بحران برقرار شہری آج تہرے روز بھی سڑکوں پر نکل آئے ہیں پانی نہیں کیوں بھلا کربلا کربلا کے فلک شگاف نعرے بازی کی گئی شہری ایکشن کمیٹی کی اپیل پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں کے ساتھ عام شہری بھی احتجاجی مظاہرے میں شریک، احتجاجی مظاہرہ اسپتال سے شروع پریس کلب پر اختتام پذیر ہوا بعد ازاں مظاہرین رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو ماہ سے شہری پینے کے پانی کی بوند بوند کے کیے ترس رہے ہیں وزیر اعلیٰ کے آبائی حلقے میں یہ صورتحال افسوسناک ہے۔ سید مراد علی شاہ 15 برسوں سے برسر اقتدار میں ہیں لیکن صورتحال پہلے سے بدتر ہے۔15 برسوں میں ضلع جامشورو بلخصوص تحصیل سیہون کے مسائل کے حل کے جامع پلان بھی نہ بنا سکے ہیں، شہری روزانہ کی بنیاد پر 400 روپے پینے کے پانی پر خرچ کرتا ہے ان مسائل کا ذمیدار موجودہ وزیر اعلیٰ ہیں بھان سید آباد ٹائون کمیٹی کی بجٹ پیپلز پارٹی کے اسٹیک ہولڈر میں تقسیم کردی جاتی ہے، ٹائون کمیٹی کے چیئرمین صدیق میمن بھی اس معاملے میں مجبور دیکھائی دیتے ہیں

متعلقہ خبریں

مقبول ترین