Wednesday, September 18, 2024
spot_img
Homeاہم خبریںوزیر سیاحت کی معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین سے ملاقات

وزیر سیاحت کی معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین سے ملاقات

کراچی : صوبائی وزیر سیاحت و ثقافت نوادرات و آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ سے معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کی ملاقات 

صوبائی وزیر نے عابدہ پروین کو سندھ انسٹیٹیوٹ آف میوزک اینڈ پرفامنس آرٹ جامشورو کے دورے کی دعوت دی

سندھ کی ثقافت کو فروغ دینے کیلئے عابدہ پروین نے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اس موقع پر عابدہ پروین نے کہا کہ محکمہ سیاحت و ثقافت اس وقت بہتر انداز میں کام کررہا ہے، سندھ  کی ثقافت کو فروغ  دینے کیلئے میری خدمات ہمیشہ ساتھ ہیں جبکہ وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ محترمہ عابدہ پروین پوری دنیا میں پاکستان کی پہچان ہیں، عابدہ پروین ہماری مہذب قدیم ثقافت کی سفیر ہیں،عابہ پروین کی شخصیت خود ایک ادارے کی حیثیت رکھتی ہے، ٹیلینٹن ہٹ پروگرام میں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے عابدہ پروین کی خدمات حاصل کی جائیں گی، ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں عابدہ پروین جیسی شخصیات کی خدمات حاصل کی جائیں گی، عابدہ پروین کا ہمارا ساتھ دینا سندھ کیلئے کسی اعزاز سے کم نہیں،ملاقات میں معروف کمپیئر بخشن مہرانوی ڈائریکٹر کلچر حبیب اللہ میمن بھی موجود تھے

متعلقہ خبریں

مقبول ترین