Wednesday, September 18, 2024
spot_img
Homeاسٹوریزریڈ لائن بی آر ٹی کے حوالے سےاعلیٰ سطح اجلاس

ریڈ لائن بی آر ٹی کے حوالے سےاعلیٰ سطح اجلاس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندہ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت کراچی میں ریڈ لائن بی آر ٹی کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ 

اجلاس میں ٹرانس کراچی کی قائم مقام سی ای او شمائلہ محسن، جی ایم پلاننگ اینڈ انفرا اسٹرکچر پیر سجاد سرہندی، بین الاقوامی کنسلٹنٹ اور منصوبہ کے کانٹریکٹرز نے شرکت کی۔ 

اجلاس میں ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ٹرانس کراچی کے حکام، بین الاقوامی کنسلٹنٹس اور کانٹریکٹرس نے ریڈ لائن منصوبے پر سینئر وزیر کو تفصیلی بریفنگ دی۔ 

  اجلاس کے موقعے پر بات کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی میں صدر آصف علی زرداری خصوصی دلچسپی اور توجہ دے رہے ہیں، صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ چاہتے ہیں کہ ریڈ لائن بی آر ٹی کا کام جلد مکمل ہو۔ 

انہوں جے کہا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی ترجیحی منصوبوں میں شامل ہے، حکومت سندھ اس کی تکمیل کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔ 

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ نگران حکومت میں اتنے بڑے عوامی منصوبے پر کوئی توجہ نہیں دی گئی، نگران حکومت کی عدم دلچسپی کی وجہ سے ریڈ لائن منصوبے پر کئی ماہ تک کام بند رہا۔ 

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت چاہتی ہے کہ ریڈ لائن بی آر ٹی کام 18 ماہ کے اندر مکمل ہو جائے، ریڈ لائن بی آر ٹی بہت اہمیت کا حامل ہے، چاہتے ہیں کہ عوام جلد اس سے مستفید ہو سکیں۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ مہنگائی اور دیگر اشوز کی وجہ سے عوام الناس کے مفید منصوبہ پہلے ہی تاخیر کا شکار ہے، مزید تاخیر برداشت نہیں کر سکتے، ریڈ لائن بی آر ٹی پر کام کے لئے تمام اشوز فوری طور پر حل کر دیئے جائیں۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین