Thursday, September 19, 2024
spot_img
Homeاسٹوریزاون ون رضاکارانہ ٹیم کی تعلیم کے میدان میں نمایاں خدمات

اون ون رضاکارانہ ٹیم کی تعلیم کے میدان میں نمایاں خدمات

دادو(بیورو رپورٹ ) اون ون رضاکارانہ ٹیم کی جانب سے اون ون اسکول اور اکیڈمی میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات میں عید کے تحائف دینے کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں سندھ یونیورسٹی کے کیمپس نوشہرو فیروز کے پرو وائیس چانسلر ڈاکٹر سید اظہر علی شاہ، سندھ کول مائینگ کے افسر امام علی ڈیتھو، تعلیم دان غلام سرور پنہور، محمد عمر شیخ ڈی ایس پی سندھ پولیس، نامور ادیب شاعر تابش بخاری، ظھیر عباس چنہ، انجنیئر فیاض علی عباسی سمیت دیگر سماجی شخصیات اور تعلیم دانوں نے شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا بعد ازان اون ون رضاکارانہ ٹیم کے رہنماؤں عرفان احمد میمن، وریام سندھی، ذوالفقار علی شاھانی، لالا فیروز کنبھر، جنید احمد سمیجو، خالد محمود بھٹی سمیت دیگر نے مہمانوں کو اجرک کے تحائف پیش کیے جبکہ 450 سے زائد طلبہ و طالبات میں عیدے کے لیے کپڑے بطور تحائف پیش کیے گئے جبکہ اساتذہ کو بھی تحائف پیش کیے گئے اس موقع پر اون ون رضاکارانہ ٹیم کے رہنما وریام سندھی نے اون ون کا خلاصہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اون ون ایک رضاکارانہ ادارہ ہے جس کا سربراہ انجنیئر غلام النبی کورائی ہے جوکہ کافی سالون سے تعلیم کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کر رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ اون ون اس وقت تین فیز پر کام کر رہا ہے، اون ون سکول، اون ون اکیڈمی اور اون ون رضاکارانہ ٹیم پر مشتمل ہے، اون ون اسکول میں انتہائی کم فیس میں ماہر اساتذہ کی نگرانی مین تعلیم دی جاتی ہے اور شام کے وقت اکیڈمی شام کے اوقات طبہ و طالبات کو ایک سو روپے میں فی مضمون کی ٹیوشن دی جاتی ہے جبکہ رضاکارانہ ٹیم وقت بہ وقت سرکاری سکولوں مین فرنیچر اور دیگر ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش کرتی ہے تام اب تک سیکڑوں اسکول کو فرنیچر دیگر سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے جبکہ اسکول مین زیر تعلیم مستحقین بچون کو عید کے تحائف و دیگر سامان دیا جاتا ہے جبکہ اساتذہ کا بھی خیال کیا جاتا ہے جبکہ اس موقع پر مقررین نے اون ون ٹیم کو تعلیم کے میدان میں نمایاں کردار ادا کرنے پر سراہا اور کہا کے اس وقت تعلیم ہی واحد راستہ جس سے قوم ترقی کر سکتی ہے انجنیئر غلام النبی کورائی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جوکہ اپنی مصروفیات و ذمہ داریاں کے ساتھ ساتھ معاشرے کی اصلاح کے لیے ہر وقت کوشان ہیں معاشرے میں ایسے افراد کم ہیں انہوں نے کہا کہ اون ون ٹیم کے ساتھ ہمارہ تعاون رہے گا، جبکہ اون ون ٹیم کے سربراہ انجینئر غلام النبی کورائی سرکاری ذمہ داریوں کی وجہ سے اسلام آباد میں موجودگی کے باعث تقریب مین شرکت نہ کرسکے، جبکہ تقریب کے اختتام پر افطار کا اہتمام کیا گیا تھا

متعلقہ خبریں

مقبول ترین