Thursday, September 19, 2024
spot_img
Homeاسٹوریزنوابشاہ:حلقہ ٢٠٧ آصفہ بھٹو بلا مقابلہ منتخب

نوابشاہ:حلقہ ٢٠٧ آصفہ بھٹو بلا مقابلہ منتخب

نواب شاہ(رپورٹ فاران میمن )صدر پاکستان آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری بلامقابلہ منتخب ہو گئیں،اس سلسلے میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 207 پر آصفہ بھٹو زرداری سمیت چار امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے، اس حوالے سے آر او شیر علی جمالی نے بتایا کہ انتخابات میں حصہ لینے والے تین آزاد امیدواروں میں معراج گوپانگ، امان اللہ سولنگی اور عبدالرسول بروہی آصفہ بھٹو زرداری کے حق میں دستبردار ہو گئے ہیں جبکہ آصفہ بھٹو زرداری تین آزاد امیدواروں کے دستبردار ہونے کے باعث بلامقابلہ جیت گئی ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار سردار شیر محمد رند سمیت 7 افراد کے کاغذات مسترد ہو گئے تھے۔ واضع رہے این اے 207 کی نشست آصف علی زرداری کے صدر پاکستان منتخب ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین