کندھ کوٹ( نامہ نگار) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمور، گھوٹکی، جیکب آباد، سکہر میں بدامنی کا سبب قبائلی تنازعات ہیں کو ختم کیا جائیگا، حاالات پہلے ہی خراب تھے عبوری حکومت میں پہلے سے زیادہ خراب ہوئے، قبائلی تنازعات ہی اصل بدامنی کی جڑ ہیں، پہلے تو ہم پر الزام لگتے تھے ہم سیاسی لوگ ہیں امن امان کو بھتر نہ کر سکے، نگران حکومت نے 6 ماہ میں کون سی امن امان کی صورتحال کو بھتر بنایا، پولیس، رینجرز اور پاک فوج کے مدد سے ہی جلد سے جلد یہاں پر امن امان کروائینگے، پچھلی حکومت میں ہم نے ملٹری اسلحہ کی درخواست کی تھی وفاقی حکومت کو، اب بہی درخواست کرینگے اسلحہ کی کراچی میں وفاقی وزیرداخلہ سے ملاقات میں بہی کہا ان کو ملٹری اسلحہ کیلئے، ہمارے پاس فنڈز کا کوئی اشو نہیں ہے اس سلسلے میں، ہمیں سمجھ نہیں آ رہا ڈاکوؤں کے پاس ملٹری طرز کا اسلحہ کیسے پہنچ رہا ہے، قبائلی تنازعات کو ختم کرنے کیلئے مقامی سرداروں سے بہی مدد لی جائیگی، پورے سندھ میں امن امان کی صورتحال کو بھتر بنانے کیلئے صوبائی وزیر داخلہ مقرر کیا ہے