Wednesday, September 18, 2024
spot_img
Homeاسٹوریزدادو:میرانی برادری کے سات افراد پر دہشتگردی ایکٹ تحت مقدمہ درج

دادو:میرانی برادری کے سات افراد پر دہشتگردی ایکٹ تحت مقدمہ درج

دادو(نامہ نگار) دادو شہر کے کالج روڈ پر میرانی اور مستوئی برادری کے دو گروہوں میں تصادم میں سرعام جدید اسلحے سے فائرنگ کرکے دہشت پھیلانے کا تہانہ اے سیکشن پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اے سیکشن پر اشفاق مستوئی کی مدعیت میں فاروق، رفیق، توقیر سمیت 7 ملزمان پر دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، تھانہ اے سیکشن کے تھانیدار مشتاق عالمانی نے کہا ہے کسی بھی شخص کو امن امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، مقدمے میں نامزد باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چہاپے مارے جارہے ہیں، واضح رہے کہ گذشتہ شب میرانی اور مستوئی برادری کے افراد میں سات ماہ قبل جھگڑا ہوا تھا مذکورہ واقعے کا بنیاد بھی یھی بتایا جارہا ہے 

متعلقہ خبریں

مقبول ترین