Thursday, September 19, 2024
spot_img
Homeاسٹوریزہفت زبان شاعر حضرت سچل سرمست کا عرس مبارک شروع

ہفت زبان شاعر حضرت سچل سرمست کا عرس مبارک شروع

صوفی بزرگ ہفت زبان شاعر حضرت سچل سرمست کے 203 واں سالانہ عرس مبارک کے سرکاری تقریبات کا آغاز ہو گیا محکمہ اوقاف سندھ کے صوبائی وزیر سید ذوالفقار شاہ نے تین روزہ سرکاری تقریبات کا افتتاح کر دیا

سندھ کے عظیم صوفی بزرگ ہفت زبان شاعر حضرت سچل سرمست کے 203 واں سالانہ عرس مبارک درازہ شریف میں شروع ہو گیا ہے صوبائی وزیر اوقاف سید ذوالفقار علی شاہ ایم پی اے بیریسٹر ہالار منظور وسان درگاہ کے سجادہ نیشن خواجہ عبدالحق فاروقی کے ہمراہ مزار پر پھولوں کی چادر چڑھا کر سرکاری تقریبات کا افتتاح کر دیا سید ذوالفقار شاہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں نگران حکومت میں امن امان کی صورتحال خراب ہوئی ہے سندہ حکومت نے بدامنی کے خلاف ایکشن لیا ہے کشمور اور دیگر اضلاع میں سندہ پولیس نے رینجرز کے ساتھ ملکر آپریشن کیا جو بھی بدامنی میں ملوث ہوگیا اس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی سندھ صوفیا کرام کی دھرتی ہے سندھ کے صوفی بزرگوں اور اولیاء کرام نے امن محبت کا پیغام دیا ہے سندھ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مصروف عمل ہیں جبکہ عرس مبارک کے موقع پر سیکورٹی کے انتظامات سخت کر دی گئی ہیں زائرین کے لئے پانی اور افطاری کا اہتمام بھی کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

مقبول ترین