Thursday, September 19, 2024
spot_img
Homeاسٹوریزماڈل ایان علی کی آصف زرداری کو صدر بننے پر مبارکباد اور...

ماڈل ایان علی کی آصف زرداری کو صدر بننے پر مبارکباد اور پیغام

کراچی (پروان نیوز) ماضی میں منی لانڈرنگ اسکینڈل کے حوالے سے شہرت حاصل کرنے والی مشہور ماڈل ایان علی آصف علی زرداری کے صدر پاکستان منتخب ہوتے ہی ایک خصوصی پیغام جاری کردیا ہے جس میں انہوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایان علی اپنے پیغام میں اپنے ماضی کے ایک انٹرویو کا کلپ شیئر کیا جس میں وہ اس وقت کے صدر آصف علی زرداری کے ءوالے سے کہتی دکھائی دے رہی تھی کہ آصف علی زرداری صدر مملکت ہیں اور ہم سب کو ان سے بے انتہا پیار ہے۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایان علی نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے “گڈ مارننگ” وش کیا،نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ زرداری صاحب ایک بار پھر صدر بن گئے ہیں اور ہمیں ان سے بے انتہا پیار ہے۔

خیال رہے کہ 2015 میں ماڈل ایان علی کو اسلام آباد کے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کسٹم حکام نے گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 50لاکھ ڈالر برآمد کیے تھے اور ایان علی پر یہ امریکی کرنسی دبئی اسمگل کرنے کا مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین