Wednesday, September 18, 2024
spot_img
Homeاسٹوریزحیدرآباد: آغا خان کے زچہ و بچہ کہ دیکھ بحال والے مرکز...

حیدرآباد: آغا خان کے زچہ و بچہ کہ دیکھ بحال والے مرکز میں خواتین کے عالمی دن پر تقریب

حیدرآباد(بیورو رپورٹ) آغا خان اسپتال حیدرآباد کے زیر اہتمام زچہ و بچہ کہ دیکھ بحال والے مرکز میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے اہم تقریب کا انعقاد شہری اور دیہی علاقوں کی متعدد خواتین کی شرکت اسپشل ڈسکاؤنٹ پر خواتین کا طبی معائنہ اور خواتین کی صحت کے حوالے سے طبی مشورے بھی فراہم کیے گئے آغا خن اسپتال حیدرآباد کے زیر اہتمام قائم زچہ و بچہ کی دیکھ بھال کے مرکز میں خواتین کا عالمی دن مکمل جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ تقریب میں خواتین کی صحت و امراض کے خصوصی مہارت رکھنے والی ماہر خواتین ڈاکٹروں کی سربراہی میں رعایتی کلینک قائم کی گئی تھی جہاں 1500 کے بجائے فقط 200 کی فیس کی ادائیگی پر شہری اور دیہی علاقوں کی متعدد خواتین نے شرکت کرکے نہ صرف طبی معائنہ کروایا بلکے خواتین سے وابستہ طبی مسائل کے حوالے سے مفید معلومات بھی حاصل کی۔ اسپتال میں خواتین کے حوالے سے دو الگ الگ سیشن رکھے گئے جس میں ایک سیشن طبی امداد و معائنہ کا تھا جبکہ دوسرے سیشن میں خواتیں کو انکی صحت کے حوالے سے مفید طبی مشورے فراہم کیے گئے۔ تقریب میں خواتین کے امراض کی ماہر معروف ڈاکٹرز، ڈاکٹر پشپا سریچند، ڈاکٹر نصرت نثار اور ڈاکٹر راحیل سکندر نے بحثیت چیف گیسٹ شرکت کی جبکہ مذکورہ تقریب میں آغا خان ہاسپیٹل کی مایہ ناز ڈاکٹرز بشمول ڈاکٹر نگار جبین، ڈاکٹر ہیرامانی لوہانا، ڈاکٹر قمر النساء اور ڈاکٹر عطیہ انڑ سمیت دیگر نے خواتین کا معائنہ اور طبی مشورے فراہم کیے۔ اس موقع پر تقریب میں خواتین کے عالمی دن کے مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا

متعلقہ خبریں

مقبول ترین