Thursday, September 19, 2024
spot_img
Homeاہم خبریںجوھی میں جرائم پیشہ عناصر گینگ کے دو کارندے گرفتار

جوھی میں جرائم پیشہ عناصر گینگ کے دو کارندے گرفتار

  1. جوھی( نامہ نگار ) جوھی میں جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کی کاروائیاں، چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار کرکے دو مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئیں ایس ایچ او جوھی مشتاق عالمانی کے مطابق گرفتار ملزمان کامران ماچھی اور صاحب جتوئی ایکٹو گینگ کے سرغنہ تھے موٹر سائیکل برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے اور برآمد شدہ مؤثر سائیکلیں مالکان کو واپس کردی ہیں جبکے ایک منشیات فروش وزیر جمالی کو شراب سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے ایس ایچ او مشتاق عالمانی نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی جاری ہیں کسی کو بھی امن و امان خلل پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اولیں ترجیح ہے 
متعلقہ خبریں

مقبول ترین