Thursday, September 19, 2024
spot_img
Homeاسٹوریزمیہڑ میں ڈاکو راج، آج کتنی وارداتیں ہوئیں؟

میہڑ میں ڈاکو راج، آج کتنی وارداتیں ہوئیں؟

میہڑ(نامہ نگار) ڈاکو بے لغام ڈکیتی کی وارداتیں معمول بن گئیں نامعلوم مسلح افراد نے رادہن روڈ بلاک کر کے مسافروں کو لوٹ کر فرار، حیدرآباد سے خاتون کی لاش میہڑ کے گاؤں شیر محمد چانڈیو لے جانے والے ذیشان کھوکر اور دیگر افراد کو یرغمال بنا کر موبائل فون لوٹ لیے مسلح افراد نے ایک گھنٹے تک روڈ بلاک کر کے لوٹ مار کی، میہڑ کے ای سیکشن تھانے سے کچھ فاصلے پر رام پور محلہ میں لیڈی ہیلتھ ورکر کریمت ڈیپر کی پرائیویٹ کلینک میں نامعلوم چور داخل ہوئے اور ہسپتال سے ادویات، طبی سامان، بیٹریاں، سٹیبلائزر اور دیگر سامان چوری کر کے فرار ہو گئے۔ واقعات کے خلاف متاثرین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ میہڑ میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے ، میہڑ پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے آئی جی سندھ نوٹس لے کر ڈکیتیوں کے خلاف کاروائی کرے

متعلقہ خبریں

مقبول ترین