Wednesday, September 18, 2024
spot_img
Homeاسٹوریزسندھ ہینڈبال ایسوسی ایشن کا صدر اور جنرل سیکریٹری منتخب

سندھ ہینڈبال ایسوسی ایشن کا صدر اور جنرل سیکریٹری منتخب

چار سال کیلئے سندھ ہینڈبال ایسوسی ایشن کے صدر اور جنرل سیکریٹری منتخب

منی اسپورٹس کمپلیکس ناظم آباد میں سندھ ہینڈبال ایسوسی ایشن کا سالانہ مجلس عاملہ کا اجلاس منعقد ہوا

اجلاس میں ظفر ریاض باری اور سعید آرائیں صدر اور جنرل سیکرٹری،شبیر چانڈیو خزانچی منتخب

کراچی(پ ر)ظفر ریاض باری اور سعید آرائیں کو اگلے چار سال کیلئے سندھ ہینڈبال ایسوسی ایشن کا صدر اور جنرل سیکریٹری منتخب کرلیا گیا، شبیر احمد چانڈیو کو خزانچی منتخب کیا گیا، گزشتہ روز منی اسپورٹس کمپلیکس ناظم آباد میں سندھ ہینڈبال ایسوسی ایشن کا سالانہ جنرل باڈی اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام عہدیداران کو متفقہ طور پر اگلے چار سال کیلئے منتخب کیا گیا، جنرل باڈی اجلاس میں سندھ کے چھے ریجنز، کراچی ، حیدرآباد ، میرپور خاص، سکھر، لاڑکانہ اور بینظیر آباد کے نمائندوں نے شرکت کی. اجلاس میں ظفر ریاض باری جن کا تعلق کراچی سے ہے انہیں اگلے چار سال کیلئے صدر منتخب کرلیا گیا ، حیدر آباد سے سعید آرائیں آرائیں کو جنرل سیکرٹری جبکہ بینظیر آباد کے شبیر احمد چانڈیو کا بطور خزانچی انتخاب عمل میں آیا ، دیگر عہدیداران میں مسعود اختر(حیدر آباد) سینیئر نائب صدر، اظہار حسین زیدی (سکھر) نائب صدر برکت علی ابڑو( لاڑکانہ) نائب صدر اور محمد طفیل کراچی، نائب صدر منتخب ہوئے جبکہ امجد علی (میرپور خاص) کو ایسوسی ایٹ سیکریٹری منتخب کرلیا گیا. مجلس عاملہ میں فیصل بلوچ (حیدر آباد) فیضان راجپوت (حیدرآباد) سعید خانزادہ (ٹنڈواللہ یار) طارق ناریجو (جامشورو) اور محمد علی حیدرآباد کا انتخاب عمل میں آیا. ویمین ونگ میں عائشہ رزاق اور اسماء سعید کو منتخب کیا گیا.

متعلقہ خبریں

مقبول ترین