Thursday, September 19, 2024
spot_img
Homeاسٹوریزدادو: آٹھویں آل سندھ بیڈمنٹن ٹورنامینٹ کی افتتاحی تقریب

دادو: آٹھویں آل سندھ بیڈمنٹن ٹورنامینٹ کی افتتاحی تقریب

دادو(نامہ نگار) جیم خانہ دادو کی جانب سے آٹھویں آل سندھ بیڈمنٹن ٹورنامینٹ کی افتتاحی تقریب جیم خانہ دادو میں ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر دادو فیاض حسین راہوجو، ایس ایس پی دادو شبیر احمد سیٹھار، اسسٹنٹ کمشنر دادو بشارت حسین، اسسٹنٹ کمشنر جوہی منیب سومرو، اسسٹنٹ کمشنر غلام فاطمہ گھلو، صدر دادو پریس کلب صابر بھنڈ اور دیگر کی مہمان خصوصی طور شرکت مہمان خصوصی اور سیکریٹری جیم خانہ دادو شاھزمان ملکانی نے کیک کاٹ کر ٹورنامینٹ کا افتتاح کیا گیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر دادو فیاض حیسن راہوجو اور ایس ایس پی دادو شبیر احمد سیٹھار نےافتتاحی تقریب کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوجوان نسل کو کھیلوں کی طرف راغب کرنے کے لیے ان کی ہر سطح پر رہنمائی اور حوصلہ افزائی ضروری ہے تاکہ وہ منفی سرگرمیوں سے بچ سکیں اور اپنی صلاحیتین ملک و قوم کی بہتری خوشحالی کے لیے بروئے کار لائیں ایس ایس پی دادو نے کہاکہ کھیل صحت کی تندرستی کے لیے انتہائی ضروری ہیں نوجوانوں سمیت بڑوں صحتمند رہنے کے لیے کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے تقریب میں سیکریٹری شاھزمان ملکانی نے کہاکہ سندھ بھر کے مختلف اضلاع سے 76 ٹیمیں ٹورنامینٹ میں حصہ لے رہی ہیں ٹورنامینٹ کے فائنل میں پہلی پوزیشن والی ٹیم کو ایک لاکھ نقد دو موٹرسائیکلیں، دوسری پوزیشن پر پہچنے والی ٹیم کو 50 ہزار نقدی ایک موٹرسائیکل تیسری پوزیشن والی ٹیم کو 25 ہزار نقدی اور ایک موٹرسائیکل سمیت مین آف دی پلیئر کو 25 ہزار نقد انعام سے نوازا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین