Wednesday, September 18, 2024
spot_img
Homeاسٹوریزدادو کیمپس میں تقریب ، ڈپٹی کمشنر دادو فیاض حسین راھوجو کی...

دادو کیمپس میں تقریب ، ڈپٹی کمشنر دادو فیاض حسین راھوجو کی خصوصی شرکت

دادو ( نامہ نگار )سندھ یونیورسٹی کے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کیمپس میں نئے طلباء کی آمد اور پرانے طلباء کے تعلیمی سال کی تکمیل پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی دادو کے ڈپٹی کمشنر دادو فیاض حسین راہوجو تھے جبکہ دادو کیمپس کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیک محمد شیخ کے ساتھ اساتذہ اور تمام شعبہ جات کے دیگر فیکلٹی ممبران جس میں ڈاکٹر محمد سلیمان میمن، ڈاکٹر سرفراز ملک، محمد آصف چنا عدنان مگسی، سلیم جمالی اور دیگر موجود تھے تقریب کا آغاز قومی ترانے سے قرآن پاک کی تلاوت کے بعد ہوا اس کے بعد دادو کیمپس کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیک محمد شیخ دادو نے ڈپٹی کمشنر فیاض حسین راہوجو کو گفٹ آف سندھ کلچر پیش کیا جبکہ ڈاکٹر محمد سلیمان میمن نے تقریب میں مہمان خصوصی کا استقبال کیا اس کے بعد ڈاکٹر سرفراز ملک نے طلباء سے خطاب کیا اور کہا کہ کامیابی کے لیے پہلے ناکامی سے گزرنا پڑتا ہے طلباء کو سخت محنت کرنی چاہیے اور کامیابی کے اپنے اہداف کو پورا کر کے ملک اور قوم کا نام روشن کرنا چاہیے جب کہ دادو کیمپس کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیک محمد شیخ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دادو کیمپس کو یونیورسٹی بنانے کے لیے میری بہترین بھرپور کوشش ہے میں اس کیمپس کے لیے کوشش کروں گا طلباء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسان کی زندگی میں وقت کی اہمیت سب سے زیادہ ہوتی ہے اس موقع پر مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر فیاض حسین راہجو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب ہونے کے لیے کتابیں پڑھنا ضروری ہے لیکن جو کتابیں پڑھتے ہیں وہ بہت کم ہو گئے ہیں اس طرح کے پروگرام ہوتے رہیں جس کا بھی آج کامیابی حاصل کرنے میں نام ہے انہوں نے محنت کر کے تاریخ میں خود کو زندہ رکھا ہے ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے بچوں کو تعلیم سے نوازیں.

متعلقہ خبریں

مقبول ترین