Wednesday, September 18, 2024
spot_img
Homeاسٹوریزڈپٹی کمشنر دادو کا لائبریری، محکمہ اطلاعات دفتر اور نو تعمیر شدہ...

ڈپٹی کمشنر دادو کا لائبریری، محکمہ اطلاعات دفتر اور نو تعمیر شدہ این آئی سی وی ڈی کا دورہ

دادو(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر دادو فیاض حسین راہوجو نے علامہ آئی آئی قاضی لائبریری، دادو محکمہ اطلاعات، اور نو تعمیر شدہ این آئی سی وی ڈی کا دورہ کیا اس دوران دادو ڈپٹی کمشنر نے مطالعے میں مشغول طالبات کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمہیں مستقبل میں اپنے ملک پاکستان کے لیے اہم کردار ادا کرنا ہے تعلیم پر مکمل توجہ دیں دادو ڈپٹی کمشنر فیاض حسین راہوجو نے طالبات کے مطلق لائبریری انچارج منیر مصطفیٰ کو کہا کہ تعلیم کے لیے آنے والے طلبہ کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کریں تاکہ آنے والے طلبہ کو بہتر تعلیم حاصل ہو سکے آپ نوجوان ملک پاکستان کے سرمایہ ہیں لائبریری میں آ کر مزید محنت کریں تعلیم پر دھیان دیں سرکار کی جانب سے آپ کی تعلیم کے لیے لائبریری بنوائی گئی ہے اور آپ یہاں بیٹھ کر کمیشن کی بھی تیاری کر سکتے ہو میں بھی تعلیم کے لیے لائبریری کو زیادہ وقت دیا کرتا تھا دادو ڈپٹی کمشنر فیاض حسین راہوجو نے محکمہ اطلاعات کا بھی دورہ کیا جہاں کلرک انفارمیشن آفیس دادو فرقان منگی کے ساتھ آفس کے شعبے دیکھے اور این آئی سی وی ڈی کا دورہ بھی کیا جہاں اسسٹنٹ انجنئیر محمد عرس کھوکھر نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ بلڈنگز ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ہم نے این آئی سی وی ڈی میں دو بیڈروم دو میڈیکل چیک اپ روم ایک ڈاکٹر روم اور ایک میڈیکل اسٹور روم کا کام بھی مکمل کر لیا ہے

متعلقہ خبریں

مقبول ترین