Friday, December 20, 2024
spot_img
Homeاسٹوریزٹنڈوجام ٹول انتظامیہ اعلیٰ عدلیہ کے احکاماتِ کو ماننے سے گریزاں

ٹنڈوجام ٹول انتظامیہ اعلیٰ عدلیہ کے احکاماتِ کو ماننے سے گریزاں

ٹنڈوجام (رپورٹ: واجد چانڈیو) ٹنڈو جام ٹول انتظامیہ نے سپریم کورٹ کا فیصلہ ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا، شہریوں سے 10 روپے کی بجائے 95 روپے ٹول وصول کرنے لگی، زبردستی اضافی ٹول اصولی کے دوران ٹول مینجر معاملے کی شہریوں سے بدتمیزی دھکم پیل، شہریوں نے ٹول گیٹ پر احتجاجاً گاڑیاں کھڑی کر دیں روڈ کے دونوں اطراف سینکڑوں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی۔
تفصیلات کے مطابق حیدراباد میر پور خاص روڈ پر ڈیتھا اسٹار کے قریب قائم ٹول انتظامیہ نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا ہے اور ٹنڈو جام کے رہائشوں سے 10 روپے ٹول کے بجائے میر پور خاص تک کا 95 روپے ٹول وصول کیا جا رہا ہے جبکہ ٹول انتظامیہ نے ٹنڈوجام کے شہریوں کا قومی شناختی کارڈ تسلیم کرنے سے بھی انکار کر دیا ہے ٹول انتظامیہ کی جانب سے کے شہریوں سے اضافی ٹول وصول کرنے کے سبب ٹول پر جھگڑے اور بدمغضی روز کا معمول بن چکی ہے جبکہ اضافی ٹول نہ دینے والے مسافرین سے ٹول کے مینیجر سمیت عملے کی جانب سے بدتمیزی کرنا دھکم پیل اور جھگڑے معمول بن چکے ہیں جس وجہ سے شہریوں کی بڑی تعداد مشتعل ہو گئی اور ٹول گیٹ پر شہریوں نے اپنی گاڑیاں کھڑی کر دی جس وجہ سے حیدراباد میرپور خاص روڈ کے دونوں اطراف پر سینکڑوں مسافر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی اس دوران ٹول عملے اور مسافرین کے درمیان وقفے وقفے سے جھڑپوں کا سلسلہ بھی چلتا رہا اس موقع پر کا کہنا تھا کہ ٹول سے گزرنے والی ہر مسافر گاڑی کو میر پور خاص تک کا مکمل ٹول دینا لازمی ہوگا بصورت دیگر مکمل ٹول نہ دینے والی گاڑی کو کسی صورت نہیں جانے دیا جائے گا ان کا کہنا تھا کہ ٹنڈوجام کے شہری اپنی گاڑیاں اپنے نام پر رجسٹر کروائیں اور گاڑیوں کے اصل دستاویزات اور رہائش کے دستاویزات جمع کروا کر جب تک اپنی گاڑی کی رجسٹریشن نہیں کروائیں گے تب تک ان کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ دوسری جانب سہیل بھٹو، مشتاق سومرو، سہیل سیال و دیگر شہریوں کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے واضح احکامات ہیں کہ ٹنڈو جام تک سفر کرنے والی گاڑی سے 10 روپے ٹول وصول کیا جائے گا جس کے برعکس ٹول انتظامیہ رجسٹریشن قومی شناختی کارڈ و دیگر بہانے بنا کر شہریوں سے میرپور خاص تک کا اسلحے کے زور پر مکمل ٹول وصول کیا جا رہا ہے شہریوں کا کہنا تھا کہ ٹول مسافرین اور خواتین سے بدتمیزی کرتے ہیں اور گالی گلوچ کر کے زبردستی ٹول کے نام پر بھتہ وصول کیا جا رہا ہے شہریوں نے سپریم کورٹ اف پاکستان کے چیف جسٹس سے معاملے کا سوموٹو نوٹس لے کر ٹول انتظامیہ کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کر کے سپریم کورٹ کے کیے ہوئے فیصلے پر عمل درامد کروانے کا مطالبہ کیا ہے

متعلقہ خبریں

مقبول ترین