Thursday, September 19, 2024
spot_img
Homeاہم خبریںدادو: سابق وزیر اعلیٰ سندہ مراد شاہ کی گاؤں دھنی بخش جھیجو...

دادو: سابق وزیر اعلیٰ سندہ مراد شاہ کی گاؤں دھنی بخش جھیجو آمد

دادو (نامہ نگار) سابق وزیراعلی سندھ سید مرادعلی شاھ نے یونین کونسل بوبک کے گاؤں دھنی بخش جھیجو میں انتخابی مہم کے سلسلے میں پہنچے بعد ازاں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الحمداللہ لوگوں کی محبت بلاول بھٹو سے ہے، لوگوں کو ایک ہی انتظار ہے کہ 8 فروری کو تیر کے نشان پر ٹھپہ مار کر پیپلز پارٹی کو کامیاب کریں، نیب کو ختم کرنے کے نواز لیگ کے اعلان کی حمایت کرتا ہوں، دیر آئے درست آئے، 2014ع میں آصف زرداری نے نیب ختم کرنے کا کہا تھا، نواز لیگ نے اپنے منشور میں نیب ختم کرنے کا کہہ کر آصف زرداری کے فیصلے کی تاعید کی،

مشرف کے زمانے میں ایک کے بعد ایک سیاسی کیس بنائے گئے

کہیں پر بھی نجی جیل ہے تو اسکو ختم کیا جائے آصف زرداری ہر کیس سے باعزت بری ہوئے آصف زرداری کو 1997ع میں جیل میں ڈالا گیا، نواز شریف کے دور میں بھی جیل میں تھے بلاول صاحب نے کہا ہے کہ ووٹ ضایع نہ کریں پی ٹی آئی والوں کی اپنی غلطیوں کی وجہ سے وہ پارٹی طتر بتر ہوگئی ہیں

پی ٹی آئی میں تھوڑ پہوڑ میں کسی اور کا ہاتھ نہیں، خود پی ٹی آئی کا ہےپیپلز پارٹی سے بھی ماضی میں نشان چھینے گئے تھےنواز شریف نے بھی صدارت چھوڑ کر شہباز شریف کو پارٹی صدر بنایا، بانی پی ٹی آئی اپنی ضد پر ہیں کہ پارٹی چیئرمین میں رہوں۔ اور اس نے پارٹی کو تباہ کردیا پیپلز پارٹی کا اب مقابلہ نواز لیگ سے ہے، نواز لیگ کی کئی بار حکومتیں رہی ہیں مگر انہوں نے کچھ نہیں کیا، بلاول بھٹو ایک نئی سوچ کے ساتھ میدان میں آئے ہیں، پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر قرآن پاک لیکر حلف اٹھا رہے ہیں، پی ٹی آئی کو اپنے ارکان پر اعتبار نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی کی ہدایات پر انکے امیدوار قرآن پاک پر حلف دے رہے ہیں، پی ٹی آئی والوں نے خود اپنے خلاف سازش کی، بلاول بھٹو نے عوام کو درخواست کی ہے کہ اپنا ووٹ ضایع کرنے کے بجائے پیپلز پارٹی کو دیں، منچھر جھیل کو میٹھا کرنے کی اسکیم منظور کی، اس پر کام جاری ہے، حکومت میں آکر منچھر جھیل کو بحال کریں گے، وزارت اعلی کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی، گریڈ 1 سے 4 تک نوکریاں دی مگر کچھ لوگوں نے عدالت میں جاکر وہ نوکریاں رکوائیں، ہم وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت میں آکر دوبارہ لوگوں کو روزگار دیں گے، میرٹ پر نوجوانوں کو نوکریان دیں گے اس موقع پر سابق ایم این اے سردار سکندر راہپوٹو، احمد خان جھیجو، آصف علی شاہ، سردار حاکم خان نوحانی، رئیس امان اللہ خان شاھانی، مخدوم ضمیر، پیر محمد شفیق، فرقان علی جھیجو سمیت دیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

مقبول ترین