Thursday, September 19, 2024
spot_img
Homeاہم خبریںدادو: الیکشن کی ضابطہ خلاف ورزی پر آزاد امیدوار پر جرمانہ عائد

دادو: الیکشن کی ضابطہ خلاف ورزی پر آزاد امیدوار پر جرمانہ عائد

  • دادو ( نامہ نگار ) الیکشن رولز کی خلاف ورزی کرنے پر ڈی ایم او دادو کی جانب سے آزاد امیدوار پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے صوبائی نشت پی ایس 82 دادو پر آزاد امیدوار آفتاب جمالی کے خلاف شہری ظہیر چانڈیو نے الیکشن میں شکایات کے سلسلے میں قائم کیے گئے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیس میں درخواست دی کر موقف اختیار کیا تھا کہ آفتاب جمالی کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کی پارٹی کا نام استعمال کرکہ الیکشن رولز کی خلاف ورزی کر رہا ہے جبکہ وہ ایک آزاد امیدوار جس پر الیکشن ضابطہ اخلاق کے مطابق کاروائی کی جائے, ڈی ایم او غلام فاطمہ عرف کومل نے آزاد امیدوار آفتاب جمالی کو نوٹس جاری کرکہ وضاحت طلب کی مگر جواب نا دینے پر جرمانہ عائد کیا ہے ڈی ایم او نے جاری کردہ لیٹر میں کہا ہے کہ آزاد امیدوار آفتاب جمالی نے الیکشن رولز کی خلاف ورزی کی اس لیے 20 ہزار روپیا جرمانہ عائد کیا جاتا ہے ڈی ایم او نے آزاد امیدوار کو جرمانے کی رقم الیکشن کمیشن آف پاکستان پاکستان کے اکاؤنٹ میں جمع کرانے کا حکم کیا گیا ہے…
متعلقہ خبریں

مقبول ترین