Thursday, September 19, 2024
spot_img
Homeاسٹوریزدادو میں امن و امان کی صورتحال خراب، دو روز میں سات...

دادو میں امن و امان کی صورتحال خراب، دو روز میں سات افراد قتل

دادو ( رپورٹ : الھ بخش خشک ) دادو میں 2 دن کے دوران دیرنہ دشمنی، رشتے کے تنازع، گھریلو ناچاقی اور زمین کی تقسیم پر ایک بچی ، ایک خاتون سمیت 7 افراد قتل کو گیا ہے ضلع بھر میں سال کے پہلے ماں میں جگھڑوں کے دوران قتل کیے گئے افراد کی تعداد 9 ہوگئی ہے امن و امان کی خراب صورتحال کی وجہ سے ایک ماں کے دوران ضلع بھر میں شھریوں سے 7 لاکھ روپوں کی ڈکیتی کی گئی، 10 سے زائد موٹر سائیکل چھینی گئی، چوری کی واردتوں میں بھی شھریوں کی 5 لاکھ روپے کیش اور 20 لاکھ سے زیادہ مالیت کا سامان چوری کیا گیا پولیس نے قتل میں ملوث ایک ملزم سمیت دیگر جرائم میں ملوث 17 ملزمان کو گرفتار کرکے 20 سے زائد مقدمات درج کرکہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 8 شراب کی بوتلیں ، 5 کلوچرس برآمد کرکہ چوری کی گئی ایک بھینس، بیل، ایک موٹرسائیکل بھی برآمد کر کہ ورثا کے حوالے کی گئی روزنامہ پروان کے سروے کے مطابق دادو میں خون کے رشتوں میں خونی دراڑیں پڑنے سے انسان کا قتل کرنہ عام ہو گیا ہے گزشتہ دو روز کے دوران دادو کی تحصیل جوہی اور خیرپور ناتھن شاھ میں جگھڑوں کی وجہ سے ایک بچی، خاتون سمیت 7 افراد کو قتل کیا گیا ہے جوکہ امن و امان کی صورتحال پر ایک سوالیہ نشان بن گیا ہے دادو کی تحصیل جوہی کے گاؤں کوٹ باجو قمبرانی میں پلاٹ کے تنازع پر 2 نوجوان محمد رمضان اور ذولفقار قمبرانی کو قتل کیا گیا واقعے کو 2 روز گذرنے کے باوجود مقدمہ درج نھیں ہو سکا ہے، تحصیل کی این شاھ کے گاؤں مور بھرٹ میں بھرٹ برادری کے دیرینہ دشمنی پر مخالفین کی جانب 2 افراد قربان اور سھراب بھرٹ کو قتل کیا گیا جس کا مقدمہ 10 افراد کے خلاف درج کیا گیا مگر قتل میں ملوث ایک ملزم کی گرفتاری ظاہر نا ہوسکی ہے جبکہ گزشتہ روز تحصیل کی این شاھ کے گاؤں کور حسین میں مخالفین نے زمین اور رشتے کے تنازع پر حملے کے دوران ایک بچی روشنی اور لڑکی پوپری کو قتل کیا گیا ہے جس کا مقدم 8 ملزمان کے خلاف کی این شاھ تھانے میں درج کیا گیا ہے جبکہ فرید آباد میں جگھڑے کے دوران زخمی کیے گئے نوجوان امتیاز تنیو بھی دوران علاج دم تور گئے ہیں

دادو : سال کے پہلے ماہ میں میہڑمیں باپ نے گھریلو ناچاقی پر بیٹی رقیہ کو قتل کیا ، دوسرا قتل بھی میہڑ شھر میں راحب جمالی کو قتل کیا گیا اور جبکہ گزشتہ دو روز میں 7 افراد کے قتل ہونے سے قتل کیے گئے افراد کی تعداد 9 ہوگئی ہے ۔۔

دادو: دادو میں امن و امان کی خراب صورتحال کی وجہ سے نو سال کے دوسرے روز رینجرز کی گاڑی پر دہشتگردوں کا حملا کیا گیا جس سے 2 جوان عثمان اور شریف زخمی ہوئے، کچے کے گاؤں لقمان شاہانی کے رہائشی نظیر شاھانی کو اغوا کرنے کےبعد 30 لاکھ روپے ڈاکوؤں نے ورثا تعاوان طلب کیا گیا مگر مقدمے درج ناہوسکے ہیں شھر کے سید میڈیکوز سینٹر سے ڈاکوؤں نے 3لاکھ روپے کی ڈکیتی کی، تحصیل میہڑ میں پرائمری استاد لونگ تنیو سے 4 لاکھ روپے کی ڈکیتی ہوئی ، مخدوم بلاول تھانے کی حدود میں عبداللہ ملاح سے موٹرسائیل چھینی گئی جبکہ ڈاکو راج قائم ہونے کی وجہ سے شھر کے اے سیکشن تھانہ، بی سیکشن، مخدوم بلاول میں 5 موٹرسائیکل چھینے کی ورادتیں ہوئی ہیں اور چورا کاری کی وجہ سے شھر کے مچھلی مارکیٹ روڈ ، موندر ناکہ سے دکان سے لاکھوں روپے کیش اور سامان چوری کیا گیا۔

دادو: جھنگل کا قانون قائم ہونے سے میہڑ میں رند اور چانڈیو برادری کے جگھڑے میں قتل کیے تین افراد انور چانڈیو، میر مرتضی رند اور عبدالکریم چانڈیو کے قتل کا جرگہ پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے سردار احمد چانڈیو نے کیا جس پر بھی ام رباب چانڈیو کے تین اہلخانہ کے قتل کیس کا مقدمہ درج ہے سابق ایم پی اے نے جرگے میں انور چانڈیو کے گروپ پر 40 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا مگر پولیس بااثر کے رحم کرم پر رہ گئی ہے اور قانون خاموش ہے۔

دادو: پولیس کے مطابق ایک ماہ میں قتل میں ملوث ایک ملزم رمضان چانڈیو کو گرفتار کرنے سمیت میہڑ میں شھریوں کے گھروں سے ڈکیتی کرنے میں ملوث 6 رکنی گینگ کے ملزمان امجد گائینچو، ساجد سوڈہر، شیر بروہی ، واجد پنھور، یاسین پنھور کو گرفتار کرکہ مقدمات درج کیے گئے ہیں مخدوم بلاول تھانہ کی حدود میں کاروائی کے دوران ملزم کاشف ملاح کو گرفتار کرکہ 3 کلو چرس برآمد کیا، کی این شاھ میں محبوب لغاری کے گھر سے چوری کی گئی بھینس کو رکور کیا ، تھرڑی جادو شھید پولیس نے ملزم وسیم سولنگی 4 شراب کی بوتلوں سمیت گرفتار کیا، رادھن تھانہ کی پولیس نے منظور شاھ کو گرفتار کہ 4 شراب کی بوتلیں برآمد کی، میہڑ پولیس نے مقابلے میں ایک ملزم مجاھد کوسو کو گرفتار جبگہ دیگر جرائم میں ملوث 17 افراد کو بھی گرفتار کرکہ قبضے چرس، شراب، اسلحہ برآمد کیا اور گرفتار ملزمان پر 20 سے زائد مختلف تھانوں پر مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین