Thursday, September 19, 2024
spot_img
Homeاہم خبریںپاکستان پیپلزپارٹی کے چیٸرمین بلاول بھٹو زرداری کا نوشہروفیروز میں انتخابی مہم...

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیٸرمین بلاول بھٹو زرداری کا نوشہروفیروز میں انتخابی مہم کے حوالے سے منعقد جلسہ عام سے خطاب

نوشہروفیروز(رپورٹ: خادم حسین مری
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیٸرمین بلاول بھٹو زرداری نے نوشہروفیروز میں انتخابی مہم کے حوالے سے منعقد جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوٸے کہا کہ 2018 کے انتخابات کے سلسلے میں نوشہروفیروز آیا تھا آپ نے جو محبت دی تہی آج تک نہیں بہلا سکا آپ نے پیپلز پارٹی کے امیدوارون کو جیتوایا تھا۔ اس کے علاوہ لانگ مارچ کے سلسلے میں آپ کے پاس آیا تھا آج ایک بار پھر آپ کے پاس آیا ہوں۔ پیپلز پارٹی کی سینٹرل کمیٹی نے مجھے وزیراعظم نامزد کیا ہے آپ ہمارا ساتھ دیں وفاق میں بھی پیپلز پارٹی کی حکومت بنائیں گے آپ سے وعدہ ہے وزیراعظم بنائیں بیروزگاری ختم کروں گا۔ بلاول کا کہنا تھا کہ آپ کے شھر کے لیے خاص پلان ہے سیلاب کا نقصان بھت ہوا مدد کرنے ہے آپ کی
نوشہرو فیروز اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری کو پاکستان آنے کو کہا دنیا کا بڑے میں بڑا گھر بنانے کا منصوبہ سندہ میں شروع ہوچکا ہے سندھ بہر میں 20 لاکھ گھر بنا کر ان کو مالکانہ حقوق دیں رہے ہیں پچاس فیصد تعلیمی ادارے سیلاب میں تباھ ہو چکے ہیں اس کا ڈولپمینت کا کام کرائیں گے. 8 فروری کو پیپلز پارٹی کے امیدوارون کو کامیاب کروانا ہے۔ آپ کے ضلع میں یونیورسٹی نہیں ہے نوشہرو فیروز میں یونیورسٹی بنائیں گے۔ آپ کے شھر میں این آئی سی وی ڈی بھی بنائیں گے تاکہ مفت علاج میسر ہوں۔ عوام کا روزگار کا مطالبہ ہے روٹی تعلیم صحت کا مطالبہ ہے عوام کے تمام مطالبات ہماری پارٹی کے منشور میں شامل ہے شیر اور تیر کے درمیان مقابلہ ہو رہا ہے کارکن گھر گھر جاکر ورک کریں میرا نمائندہ منتخب ہوکر میرے اور آپ کے درمیان پل کاکردار ادا کریں گے۔ آپ نے ہر الیکشن میں ماضی سے زیادہ سیٹیں دلوائی ہے اس الیکشن میں بھی زیادہ سیٹیں دلوا کے دینا۔ اس مرتبا ہم نے کراچی اور حیدرآباد کامیئر بھی جیالا بنالیا آپ میرے منشور کو گھر گھر لے کے جائیں۔ نوشہرو فیروز کے عوام کو تین سو یونٹ بجلی مفت دیں گے آپ مزدوروں کے پاس جائیں بتائیں ہم مزدور کارڈ بنائیں گے۔ ملکی معیشت بھتر بنائیں گے۔ وفاق میں حکومت بنی تو یوتھ کارڈ بھی بنائیں گے آپ نے ووٹ ضایع نہیں کرنا آپ کے لیے الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں۔ بلاول نے نوشہروفیروز سے نامزد امیدواروں سے واعدہ کروایا کہ رشتےداروں کا نہیں عوام کا کام کرنا ہے۔ امیدواروں کے نام لے کر ان کے لئے ووٹ مانگا انشاءاللہ اس ملک کی تقدیر بدل لیں گے جیت کا نشان کیا تیر تیر کے نعرے بلاول نے لگوائے۔ عام انتخابی مہم کے جلسہ کو این اے 205 کے نامزد امیدوار سید ابرار علی شاہ۔ ذوالفقار علی بھن۔ضیاءالحسن لنجار۔ اکبر جمالی۔ سید مراد علی شاہ۔ ممتاز چانڈیو۔ حسن شاہ۔ فیروز جمالی۔ سید سرفراز شاہ۔ ڈاکٹر عبدالستار راجپر سمیت دیگر مقامی قیادت نے بھی جلسہ سے خطاب کیا۔ جلسے کے موقع پر پنڈال کو پارٹی کے جھنڈوں بینر اور پینافلیکس سے سجایا گیا تہا جبکہ جیالوں کے بیٹھنے کے لیٸے 25 ہزار سے زاٸد کرسیاں لگاٸی گٸیں اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیٸے گٸے تہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین