Thursday, September 19, 2024
spot_img
Homeاہم خبریںدادو کے حلقہ 82 اور 228 کے امیدوار ذوالفقار ملاح نے انتخابی...

دادو کے حلقہ 82 اور 228 کے امیدوار ذوالفقار ملاح نے انتخابی مہم کا آغاز ہسپتال سے کیا

دادو( نامہ نگار) دادو کے حلقہ 82 کے تحریک انصاف کے حمایتی یافتہ آزاد امیدوار ذوالفقار ملاح نے انتخابی مہم کا آغاز ڈی ایچ کیو ہسپتال دادو سے کیا ہے، آزاد امیدوار ذوالفقار ملاح نے ڈی ایچ کیو ہسپتال دادو کے وارڈز میں داخل مریضوں میں فروٹ تقسیم کیا اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کی حالت انتہائی خراب یے، چلڈرین وارڈ میں ایک بیڈ پر تین سے چار بچے داخل ہیں، اور داخل مریض سہولیات کی عدم فراہمی کی شکایات بھی کر رہے ہیں انکا مزید کہنا تھا کہ عوام کو اپیل ہے کہ اپنے ووٹ کا درست استعمال کرے اور آزمائے ہوئے امیدواروں کو نہ آزمائیں ہمیں موقعہ دیں تاکے قسمت بدل سکیں جبکے اس موقع پر تحریک انصاف تعلقہ دادو کے صدر ظہیر چانڈیو اور دیگر کارکنان موجود تھے

متعلقہ خبریں

مقبول ترین