Thursday, September 19, 2024
spot_img
Homeاہم خبریںمیہڑ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری انتخابی مہم کے لیے...

میہڑ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری انتخابی مہم کے لیے جمعرات کو انڈس ہائی وے پر سٹی ہوٹل کے قریب جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

میہڑ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری این اے 227 کے امیدوار عرفان ظفر لغاری اور پی ایس 81 کے امیدوار فیاض علی بٹ کی انتخابی مہم کے لیے جمعرات کو میہڑ پہنچیں گے جہاں وہ انڈس ہائی وے پر سٹی ہوٹل کے قریب جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
بلاول بھٹو زرداری کے انتخابی جلسے کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے ۔ جلسہ گاہ میں 20 ہزار کرسیوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ 80 فٹ لمبا، 30 فٹ چوڑا اور 10 فٹ اونچا سٹیج تیار کیا جا رہا ہے۔ جلسہ گاہ کو پیپلز پارٹی کے جھنڈوں اور بینرز سے سجایا جا رہا ہے۔ سکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام اور سٹیج کے سامنے خاردار تاریں لگا دی گئی ہیں۔ جلسے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری میہڑ پہنچ کر جلسہ میں دادو ضلع کے پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کرانے کلیے عوام سے ووٹ کی اپیل کریں گے

متعلقہ خبریں

مقبول ترین