Thursday, September 19, 2024
spot_img
Homeاسٹوریزمیرپور ماتھیلو: ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت سے یوریا کھاد بلیک پر...

میرپور ماتھیلو: ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت سے یوریا کھاد بلیک پر فروخت

میرپور ماتھیلو (نمائندہ پروان افضل کولاچی) میرپور ماتھیلو میں یوریا کھاد کے ڈیلر بے لغام یوریا کھاد کی بلیک مارکیٹنگ ختم نہ ہوسکی، ڈپٹی کمشنر گھوٹکی آغا شیر زمان پٹہان، اے ڈی سی ون لیاقت علی کلہوڑو، اے سی میرپور ماتھیلو ذیشان حیدر، ایڈیشنل ڈائریکٹر محکمہ زراعت فیاض احمد کہوسو، مختیار کار میرپور ماتھیلو و یوریا کھاد کے ڈیلروں، پون کمار، روشن لال، جئپال داس، موھن لال، راجکمار کے گٹھ جوڑ کے باعث یوریا کھاد کی بلیک مارکیٹنگ ختم نہیں ہو سکی ہے جس کے باعث 3700 سئو روپے والی یوریا کھاد میرپور ماتھیلو میں 6 ہزار روپے میں بہی ملنا نایاب ہوگئی ہے جس وجہ سے کسان شدید مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں، اس سلسلے میں گزشتہ روز سیاسی سماجی رہنماؤں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ دو ماہ سے یوریا کھاد کی بلیک مارکیٹنگ کے خلاف احتجاج کر کے تھک چکے ہیں لیکن اس وقت تک ڈپٹی کمشنر گھوٹکی یوریا کھاد 6 ہزار روپے میں فروخت کرنے والے ڈیلروں کے خلاف کاروائی کرنے سے عاجز بن گئے ہیں ڈیلروں کے خلاف کاروائی نہ ہونے کے باعث یوریا کھاد چھ ہزار روپے میں بہی ملنا نایاب ہوگئی ہے جو کسانوں کے ساتھ ظلم اور زیادتی ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ وقت پر کھاد نہ ملنے کے باعث ہماری فصلیں تباہ ہو رہی ہیں لیکن آفسران و ڈپٹی کمشنر گھوٹکی کی آفس کے ملازمین و محکمہ زراعت کے آفسران ڈیلروں سے لاکہوں روپے بہتہ لے کر ان کو بلیک مارکیٹنگ کی کہلی چھوٹ دے دی ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس سلسلے میں کے پاس شکایات لے کر گئے تو اے ڈی سی ون لیاقت علی کلہوڑو کا کہنا تھا کہ کاروائی کرنا ہمارے اختیار میں نہیں ہے آخر ہم کہاں جائیں کوئی آفسر بات سننے کو تیار نہیں ہے دوسری جانب نوجوان اتحاد میرپور ماتھیلو کے رہنماؤں نے جمعرات کو یوریا کھاد کی بلیک مارکیٹنگ کے خلاف ڈپٹی کمشنر گھوٹکی کی آفس کے باہر دہرنے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین