Thursday, September 19, 2024
spot_img
Homeاہم خبریںہر الیکشن میں پیپلز پارٹی کو کبھی لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی،...

ہر الیکشن میں پیپلز پارٹی کو کبھی لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی، مراد علی شاہ

سیہون ( پروان نیوز) رہنما پیپلز پارٹی و سابق وزیراعلی سندھ سید مرادعلی شاھ نے گاوں بچل چنا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر الیکشن میں پیپلز پارٹی کو کبھی لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی

پنجاب میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈز امیدواروں کو آزاد حیثیت میں نشانات الاٹ کیئے گئے ہیں

ہر ایک کیلیئے قانون ایک جیسا ہونا چاہیئے

الیکشن کمیشن کو اپیل کی ہے کہ ہمارے امیدواروں کو تیر کا نشان دیا جائے۔

پنجاب میں ضرورت پڑی تو ہم عدالت میں تیر کے نشان کیلیئے جائیں گے

ضیاء الحق نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو شہید کیا۔

پیپلز پارٹی کے خلاف ہمیشہ اتحاد بنتے رہتے ہیں۔

ہمارے خلاف الیکشن میں اتحاد کوئی نہیں بات نہیں ہے۔

کل بلاول بھٹو زرداری بدین میں جلسہ کریں گے

2024ع کی الیکشن میں پورے ملک میں تمام رکارڈ ٹوڑیں گے

ہم پی ٹی آئی سمیت کسی بھی پارٹی سے اتحاد نہیں کر رہے

لنڈن پلان کا مجھے علم نہیں، یہ پلان دوسرے لوگ کرتے ہونگے انکو اس ملک کی عوام جواب دے گی،

ہمارا پلان عوامی پلان ہے۔ ہم اس ملک کے عوام کی بات کرتے ہیں، ہم عوامی پلان پر یقین رکھتے ہیں، کوئی لنڈن کا پلان بناتا ہے کوئی امریکا کا پلان بناتا ہے، لیکن ہم عوامی پلان بناتے ہیں، الیکشن کمیشن نے سینیٹ کے قرارداد کو مسترد کردیا ہے، اور اعلان کیا ہے کہ الیکشن 8 فروری کو ہر حال میں ہونگے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین