Thursday, September 19, 2024
spot_img
Homeاہم خبریںخیرپور: پاگل کتے کے حملوں میں 6 بچوں سمیت 11 افراد زخمی۔

خیرپور: پاگل کتے کے حملوں میں 6 بچوں سمیت 11 افراد زخمی۔

خیرپور( نمائندہ فھیم احمد میتلو)
شہر کی مختلف سڑکوں پر پاگل کتے کے حملوں میں 6 بچوں سمیت 11 افراد زخمی۔ہسپتال داخل شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ اس سلسلے میں شہر خانن شاہ اللہ آباد بھٹی گوٹھ بھٹائی کالونی لونگ فقیر روڈ سمیت دیگر علاقوں کی سڑکوں پر مٹر گشت کرنے والے آوارہ کتوں نے چھ بچوں سمیت گیارہ افراد کو کاٹ کر زخمی کردیا ہے جن کو لواحقین نے اپنی مدد آپ کے تحت سول ہسپتال منتقل کیا۔اس موقع پر متاثر ہ بچوں کے والدین نور الدین ناریجو رحیم بخش پھلپوٹو وحید کٹوہر نے صحافیوں کو بتایا کی ہسپتال میں کتے کاٹنے کی ویکسین دستیاب نہیں ہے عملہ ہمیں نجی اسٹوروں سے مہنگی ویکسین خریدنے کے لیے بول رہا ہے جس سے ہمارے بچوں کی زندگی داؤ پر لگ گئی ہے انہوں نے بتایا کہ ہم غریب اور مزدور لوگ ہیں جو کماتے ہیں وہ کھاتے ہیں اس صورت حال میں مہنگی ویکسین کہاں سے لیں۔ دوسری جانب سماجی شخصیات مخدوم منیر قریشی ایڈوکیٹ آغا عمران پٹھان عبدالحمید کٹوہر ایڈوکیٹ غلام مصطفیٰ مغل نے ہسپتال سے ویکسین نہ ملنے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہسپتال کو کروڑوں روپے ارجنٹ دواؤں کی خریداری کے لیے ملتے ہیں جو سیاسی ہاؤسز اور ہسپتال انتظامیہ کی کرپشن کی نظر ہو جاتے ہیں جبکہ غریب لوگ ڈسپرین و ویکسین کے لیے پریشان و مارے مارے پھر رہے ہیں انہوں نے ہسپتال کی کرپٹ انتظامیہ سے کہا کہ معصوم بچوں کو جلد ویکسین کی جائے بصورت دیگر انتظامیہ کے خلاف عدالت سے رجوع کیا جائے گا

متعلقہ خبریں

مقبول ترین