Thursday, September 19, 2024
spot_img
Homeاسٹوریزگھوٹکی: گھر سروے میں ہینڈز عملے کی جانب سے متاثرین رشوت لینے...

گھوٹکی: گھر سروے میں ہینڈز عملے کی جانب سے متاثرین رشوت لینے کا انکشاف

گھوٹکی( پروان نیوز ) میرپور ماتھیلو ھینڈز این جی اوز آفیس گھوٹکی کے ڈی ایم محمد موسیٰ جمالی نے ھینڈز این جی اوز آفیس گھوٹکی کو کرپشن کا گڑھ بنالیا گھوٹگی میں SPHF کے تحت سروے میں 85163 برسات متاثرین کے نئی گھروں کی تعمیر نو کے کام میں ھیڈز کے ڈی ایم محمد موسیٰ جمالی اپنے ھینڈز ملازمین ندیم علی ملھن،آفتاب احمد کلھوڑو، و دیگر ایجنٹوں کی معرفت 1000 سے 2000 ھزار روپے رشوت لینے لگا، ایک اسٹامپ پیپر کے 1000 سے 2000 ھزار روپے غریب مسکین عوام سے لوٹنے لگے جس میں سے 250سے لیکر 300 روپے اسٹامپ فروش کے اور بقایہ ھینڈز ڈی ایم محمد موسیٰ جمالی کے کاتی میں جمع ہونے لگے، دوسری جانب برسات متاثرین نے ھینڈز کے ڈی ایم محمد موسیٰ جمالی و ملازمین کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ھم غریب مسکین کسی دوسرے اسٹامپ فروش سے 150سے 200 روپے میں قسم قسم نامہ بنوا کر جاتے ہیں تو ھینڈز کے ڈی ایم محمد موسیٰ جمالی کے ایجنٹ وہ اسٹامپ پیپر کا قسم نامہ جمع نہیں کرتے کہتے ہیں کہ آپ اگر ہمارے منظور نظر اسٹامپ فروش سے قسم نامہ بنوا کر آئیں تو ہے ھم قسم نامہ جمع کریں گے، کسی دوسرے اسٹامپ فروش کا لکھا ہوا قسم نامہ ہم جمع نہیں کریں گے اس لیے ہم ڈپٹی کمشنر گھوٹکی ، سیشن جج گھوٹکی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کرپٹ آفیسر ھینڈز کے ڈی ایم محمد موسیٰ جمالی اور اس کے ملازمین ایجنٹوں کے خلاف کارروائی کئی جائے، جبکہ ھینڈز کے ڈی ایم محمد موسیٰ جمالی سے انکا موقف جاننے کی کوشش کی گئی پر نمبر بند ہونے کے وجہ سے رابطہ نہیں ہو سکا۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین