Thursday, September 19, 2024
spot_img
Homeاہم خبریںبلاول بھٹو زرداری کا دس نکاتی منشور عوام میں مقبول ہوگیا ہے،...

بلاول بھٹو زرداری کا دس نکاتی منشور عوام میں مقبول ہوگیا ہے، شازیہ مری

سانگھڑ(ڈسٹرکٹ رپورٹر رانامحمدسلیمان)
سانگھڑ بلاول بھٹو زرداری کا دس نکاتی منشور عوام میں مقبول ہوگیا ہے. سابق وفاقی وزیر شازیہ عطا مری
بلاول بھٹو زرداری نے نوجوانوں کے بہترین پروگرام ترتیب دیا ہے جس سے نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار کے حصول میں آسانی ہوگی.
ہم وفاق میں حکومت بنا کر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو وسیع کریں گے اس وقت 2.9بلين خواتين اس پروگرام سے مستفید ہورہی ہیں دنیا اس پروگرام کو سراہتی ہے، وسیلہ حق اور وسیلہ روزگار بھی شروع کریں گے.
سابق وفاقی وزیر شازیہ عطا مری کا ان کے حق میں دستبردار ہونے والے نجم شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس نجم نے کہا کہ میں بلاول بھٹو زرداری کے پروگرام سے متاثر ہوکر پی پی امیدوار کے حق میں دستبردار ہوا ہوں. قومی اسمبلی حلقہ این اے 209 کی امیدوار شازیہ عطا مری کی بیرانی ہاوس میں سانگھڑ پریس کانفرنس انہوں نے کہا کہ سانگھڑ ضلع میں صرف ایک پارٹی کی اجارہ داری تھی جس کو پاکستان پیپلز پارٹی کے ورکرز اور جیالوں نے ختم کیا ہم نے عوام کی خدمت کی ہے اچھڑو تھر میں پینے کا پانی پہنچایا سانگھڑ ضلع کو روڈ راستوں کے جال سے سجایا ہے یہی وجہ ہے کہ لوگ اپنے مسائل کے حل کے لئے ہماری طرف دیکھ رہے ہیں اور عوام کا جوش خروش دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ ہماری کامیابی یقینی ہے. آصفہ بھٹو زرداری کے پروگرام کو مختصر و محدود وقت میں کارکنوں اور جیالوں نے کامیابی سے ہمکنار کیا یہی وجہ ہے کہ مخالفین کے چیخیں آسمان سے چھو رہی ہے. بلاول بھٹو زرداری کے منشور میں روزگار مفت بجلی، کچھی آبادیوں کو ریگولر، تعلیم صحت اور دیگر بنیادی مسائل کا حل موجود ہے. اس موقع پر سید نجم شاہ نے کہا کہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی عوامی خدمات اور بلاول کے پروگرام سے متاثر ہوکر پاکستان پیپلز پارٹی کی نامزد امیدوار کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کرتا ہوں.

متعلقہ خبریں

مقبول ترین