Thursday, September 19, 2024
spot_img
Homeاہم خبریںدادو: رینجرز کی گاڑی پر فائرنگ کی مذمت، چیف جسٹس پیغام خوش...

دادو: رینجرز کی گاڑی پر فائرنگ کی مذمت، چیف جسٹس پیغام خوش آئین ہے،ام رباب

دادو( پروان نیوز) مقدمہ کی سماعت دادو کی عدالت کرمنل ٹرائل کورٹ میں ہوئی مزمان کے وکلا کی عدم موجودگی کے باعث سماعت 19 جنوری تک ملتوی کردی گئی سماعت کے بعد ام رباب چانڈیو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے سرداروں اور جاگیرداری نظام کے خلاف پیغام ایک خوش آئین پیغام ہے، سردار اور جاگیردار لوگ سمجھتے ہیں کہ عدالتیں ان کے باپ کی جاگیریں ہیں یقیناً اس پیغام سے ان جاگيرداروں کو بھی پتہ چل گیا ہوگا کہ عدالتیں ان کی جاگیریں نہیں ہیں اس پیغام کے بعد میں چیف جسٹس آف پاکستان سے درخواست کرتی ہوں کہ میں6 سالوں سے اس نظام کے خلاف عدالتوں میں پیش ہوکر جنگ لڑ رہی ہوں  اور میرے کیس میں جو سردار ہیں وہ خود کو بااثر سمجھ رہے ہیں اور وہ یقیناً یے  سمجھتے ہیں کہ عدالتیں ان کی جاگیریں ہیں میں چیف جسٹس سے ایک ہی درخواست کرتی ہوں کہ وہ میرے کیس پر نظرثانی کرے اور ان سرداروں کو بھی بتائے کہ یے قانون سے بالاتر نہیں ہیں گزشتہ ہفتے رینجرز کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی جس کی میں مذمت کرتی ہوں رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ سے یے واضع پیغام مل رہا ہے کہ اس علاقے اور اس ملک میں سیکورٹی کے اہلکار ہمارے محافظ بھی محفوظ نہیں تو ہماری کیا پوزیشن ہوگی ہم  انصاف کے لئے عدالتوں میں آرہے ہیں ہمیں سیکیورٹی خدشات ہیں میں گزشتہ 6 سالوں سے سرادری نظام کے خلاف جنگ لڑ رہی ہوں اور یے قانون سے بالاتر نہیں ہیں عدالتیں مظلوموں کے لئے انصاف فراہم کرنے کا ایک سہارا ہے-

متعلقہ خبریں

مقبول ترین