Thursday, September 19, 2024
spot_img
Homeاہم خبریںجوہی: علاقہ مکینوں کا گئس کمپنی کے خلاف پٹیشن پر ایڈیشنل رجسٹرار...

جوہی: علاقہ مکینوں کا گئس کمپنی کے خلاف پٹیشن پر ایڈیشنل رجسٹرار ھاء کورٹ حیدرآباد کا جوہی کے مختلف دیہاتوں کا دورہ

جوھی (پروان نیوز) جوہی تحصيل میں پچیس برس سے کام کرنے والے گئس کمپنی کی جانب سے بنیادی سہولتيں نہ دینے پر علاقہ مکینوں نے حیدرآباد ھاء کورٹ میں کمپنی کے خلاف پٹیشن دائر کی تھی جس پر ہائی کورٹ حیدرآباد کے حکم پر ایڈیشنل رجسٹرار سید ثابت علی شاھ نے کمپنی کے گرد ونواح کے دیہاتوں کا دورہ کیا علاقہ مکینوں سے تفصيل لیے علاقہ مکینوں نے ایڈیشنل رجسٹرار کے سامنے کمپنی کے خلاف شکایات کے انبار لگائے اس موقع پر علاقہ مکینوں کا وکیل گلزار عالمانی نے میڈیا کو بتایا کے گئس کمپنی نے بنیادی سہولتيں نہ دینے پر علاقہ مکینوں نے پٹیشن دائر کی ہے کمپنی انتظاميہ نے ہائی کورٹ میں کچھ اسکیمں بوگس دکھائیں ہیں اس کے تفصيل لینے کے لیے ہائی کورٹ حیدرآباد کے ھدایت پر ایڈیشنل رجسٹرار نے کمپنی کے گرد ونواح مختلف دیہاتوں کا دورہ کیا ہے اور اسکیموں کے تفصيل لیے اس موقع پر دورہ میں اسسٹنٹ کمشنر جوہی ڈی ایچ او دادو سمکت دیگر محکمے کے افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین