Thursday, September 19, 2024
spot_img
Homeاہم خبریںاسلام آباد: اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی صحافی سے تعزیت

اسلام آباد: اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی صحافی سے تعزیت

اسلام آباد ( بیورو رپورٹ) اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا اکرم عابد کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی نے سینئر صحافی چیف رپورٹر صباح نیوز اکرم عابد کے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے اکرم عابد کے نام اپنے علیحدہ علیحدہ تعزیت پیغامات ان کے بڑے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی وفات کو سوگوار کے لیے ناقابل تلافی نقصان اور بڑا صدمہ قرار دیا ہے۔انہوں نے اکرم عابد اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دکھ اور غم کی اس مشکل گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے غم اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین