Thursday, September 19, 2024
spot_img
Homeاہم خبریںسکھر: دو مغوی خواتین کو بازیاب کرالیا ہے: سنگھار ملک

سکھر: دو مغوی خواتین کو بازیاب کرالیا ہے: سنگھار ملک

سکھر (بیورو رپورٹ)سکھر پولیس نے رضا گوٹھ کچہ میں آپریشن کرکے سانگی تھانہ کی حدود سے اغواء کی جانے والی دو خواتین اور ایک بچی کو بازیاب کرا لیا ہے .کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں اسکی .تفصیلات کے مطابق تین روز قبل تھانہ سانگی کی حدود کے گاؤں میں مہر برادری کے مسلح افراد کی جانب سے کلہوڑو برادری کے گاؤں پر حملہ کرکے دو افراد کو ہلاک اور خواتین کو اغوا کیے جانے پر پولیس نے ہفتہ کو بھاری جمعیت بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ مبینہ رضا گوٹھ میں آپریشن کرکے کلھوڑو برادری کی اغوا کی جانے والی خواتین کو باحفاظت بازیاب کروالیا گیا۔ بعدازاں ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک نے بازیاب خواتین کو اپنی نگرانی میں اہلخانہ کے حوالے کیا .پولیس ڈی آئی جی سکھر جاوید سونہارو جسکانی نے مغوی خواتین کی باحفاظت بازیاب کرنے پر ایس ایس پی اور انکی ٹیم کو شاباشی دیتے ہوئے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ واقع میں ملوث کرداروں اور انکے سہولت کاروں سمیت سخت سزا دی جائے گی ،امن و امان میں بگاڑ لانے اور  رٹ کو چیلنج کرنے والے ملزمان کو ہرگز بخش نہیں کیا  جائےگا۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین