Thursday, September 19, 2024
spot_img
Homeاسٹوریزگھوٹکی کے صنعتی اداروں میں کرپشن کے عوض کرپشن کا نوٹس

گھوٹکی کے صنعتی اداروں میں کرپشن کے عوض کرپشن کا نوٹس

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)
محکمہ اینٹی کرپشن نے گھوٹکی کے صنعتی اداروں میں کرپشن کے عوض لیبر قوانین پر عمل درآمد نہ ہونے اور سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

لیبر قانون کے مطابق ضلع گھوٹکی کے صنعتی اداروں میں مزدوروں کو 8 گھنٹے ڈیوٹی ۔ کم از کم اجرت 25 ہزار ادا نہ کرنے اور تنخواہ بینک اکاؤنٹ میں جمع کرانے کے احکامات پر ایک ہی وقت پانچ چارجیں رکھنے والے کرپشن کے عوض عمل درآمد نہ کرنے کا محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ نے اینگرو کارپوریشن ڈہرکی آف سائیٹ یونین ای ٹی پی کے صدر رضوان بھٹو کی درخواست پر نوٹس لے لیا۔

ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ نے لیبر قانون کے مطابق منیمم ویجز 2022 سے کم از کم اجرت 25 ہزار روپے ماہانہ 8 گھنٹے ڈیوٹی اور تنخواہ بنک اکاؤنٹ حاصل کرنے کے دو سال کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ نے ان انچارج جوائنٹ ڈائریکٹر لیبر سکھر لالا اصغر پٹان سے یہ بھی تفصیلات طلب کی ہیں کہ دو سال میں لیبر قانون پر عمل نہ کرنے والے ٹھیکیداروں کے خلاف کیا کارروائی کی گئی۔

حکومتی ہدایات پر عمل نہ کرنے پر کتنے ٹھیکیداروں کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے، کتنے ٹھیکیداروں کی سرزنش کی گئی، کنتے ٹھیکیداروں کو چالان کیا گیا ھے ۔ کنتے ٹھیکیداروں کی رجسٹریشن ختم کی گئی ھے ۔ صنعتی اداروں اور اینگرو گڈز کانٹریکٹرز کے کتنے مزدوروں کو ٹھیکیداروں نے ملازمت سے برطرف کیا، محکمہ اینٹی کرپشن نے 2 اگست تک رپورٹ سمیت ان


چارج جوائنٹ ڈائریکٹر لیبر سکھر لالا اصغر پٹان کو ذاتی حیثیت میں رپورٹ اور لسٹوں سمیت طلب کر لیا ۔

محکمہ لیبر سندھ نے سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک ہی وقت میں 18 گریڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر کراچی ایسٹ لالا اصغر پٹان کو 19 گریڈ کے جوائنٹ ڈائریکٹر لیبر سکھر اور جوائنٹ ڈائریکٹر لیبر لاڑکانہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر سکھر ، اور رجسٹرار لیبر سکھر کی اضافی چارجیں دی گئیں ہیں اس کی کیا وجوہات ہیں رپورٹ طلب کی گئی ھے

متعلقہ خبریں

مقبول ترین